محمداحمد
لائبریرین
اس دھاگے میں ہم تحریکِ انصاف کے روحِ رواں عمران خان صاحب کو اور اُن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان میں نظریاتی سیاست کو فروغ دیا۔ جس کے نتیجے میں روایتی خاندانی، نسلی، صوبائی، علاقائی اور ذات برادری کی علتوں پر مبنی روایتی سیاست کو پسپا کرنے کا آغاز ہوا۔ اور آج پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی قوت اور سب سے بڑی نظریاتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے کہ تحریکِ انصاف کسی صوبے، کسی زبان، کسی عقیدے اور رنگ و نسل کی نمائندہ جماعت نہیں ہے بلکہ خالص نظریاتی جماعت ہے اور جس کے چاہنے والے اب پاکستان کے ہر گوشے میں موجود ہیں۔
ہم عمران خان صاحب کی انتھک محنت اور شبانہ روز کاوشوں اور ایک واضح تبدیلی کی نوید دینے پر عمران خان صاحب کو بھرپور مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔