عمران سیریز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، یہاں اس دھاگے پر میں‌ ابن صفی کی عمران سیریز کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی مہیا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ بات واضح رہے کہ یہ تمام کتب کسی منافع کی لالچ میں‌نہیں دی جا رہیں، صرف اس نیت سے دی جا رہی ہیں کہ دوستوں کی پرانی خواہش پوری ہو سکے جو ملک سے باہر رہتے ہیں اور عمران سیریز تک ان کی رسائی نہیں‌ ہوسکتی
 

الف عین

لائبریرین
یہ ہے کس فارمیٹ میں؟ تصویروں سے پ ڈ ف بنائ گئ ہے کیا؟ مکیں نے کلک نہیں کیا ربط کہ اس صورت میں فائل بڑی ہوگی اور مجھے ضرورت بھی نہیں۔ اور یونی کوڈ میں‌تو ابھی ٹائپ کیا جا رہا ہے۔ کتاب گھر ڈاٹ کام میں بھی پ ڈ ف تصویروں کی ہی ہے، کیا وہی فائل تم نے اپ لوڈ کی ہے منصور؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جی استاد محترم، تصویروں سے پی ڈی ایف بنائی گئی ہے۔ کتاب گھر پر تو وہی چند ایک موجود ہیں جو اردو سیک ڈاٹ کام، ریپڈ شئیر ڈاٹ ڈی ای پر موجود ہیں۔ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کی تمام کتب (ماسوائے دو کتب برائے عمران سیریز اور ایک کتاب برائے جاسوسی دنیا) میرے پاس موجود ہیں۔ میں‌ نے انہیں‌سکین کرنا شروع کیا ہوا ہے اور کوئی دس ایک کہانیاں‌سکین ہوچکی ہیں۔ ساڑھے چھ ایم بی کی یہ فائل بن رہی ہے۔ باقی میں‌نے سوچا کہ جب تک یونی کوڈ نہ ہو جائے، ان کتب تک عوام الناس کی رسائی روکے رکھنا اچھی بات نہیں۔ ویسے آپ کیا فرمائیں گے
 

الف عین

لائبریرین
کتاب گھر کا دعویٰ ہے کہ خوفناک عمارت اور اب دلیر مجرم انھوں نے ٹائپ کروائ ہیں۔ اردو سیک پر محض جڑوں کی تلاش ہے۔ ریپڈ شئیر کا مجھے علم نہیں، کیا وہاں بھی کسی نے یونی کوڈ میں کچھ اپ لوڈ کیا ہے؟
لیکن خوفناک عمارت کو دوبارہ ٹائپ کرنا۔۔۔۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اس کام میں زیادہ آسانی ہے کہ کتاب گھر سے اتار کر تصحیح‌کی جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
کتاب گھر کا دعویٰ ہے کہ خوفناک عمارت اور اب دلیر مجرم انھوں نے ٹائپ کروائ ہیں۔ اردو سیک پر محض جڑوں کی تلاش ہے۔ ریپڈ شئیر کا مجھے علم نہیں، کیا وہاں بھی کسی نے یونی کوڈ میں کچھ اپ لوڈ کیا ہے؟
لیکن خوفناک عمارت کو دوبارہ ٹائپ کرنا۔۔۔۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اس کام میں زیادہ آسانی ہے کہ کتاب گھر سے اتار کر تصحیح‌کی جائے۔
خوفناک عمارت میں نے تصویری پی ڈی ایف میں‌دیکھی تھی ریپڈ شیئر پر۔ دلیر مجرم انہوں نے انڈیا کے کسی صاحب کے حوالے سے شائع کی ہے۔ دوسرا خوفناک عمارت تقریباً مکمل ہو چکی ہے اس لیے تصحیح کرنا یا باقی کے چند صفحات لکھنا ایک ہی بات رہے گی :(
 

تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، یہاں اس دھاگے پر میں‌ ابن صفی کی عمران سیریز کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی مہیا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ بات واضح رہے کہ یہ تمام کتب کسی منافع کی لالچ میں‌نہیں دی جا رہیں، صرف اس نیت سے دی جا رہی ہیں کہ دوستوں کی پرانی خواہش پوری ہو سکے جو ملک سے باہر رہتے ہیں اور عمران سیریز تک ان کی رسائی نہیں‌ ہوسکتی

قیصرانی - کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ جب تم ان کتابوں کو پڑھو تو بلند آواز میں پڑھ کر ٹیپ کرلو اور ساونڈ فائلز اپ لوڈ کردو۔ تاکہ میں CD بنا کر کار میں سن سکوں۔
:lol: :lol: :lol:
 

1439

محفلین
salam Qaisrani bhai..
I m new in this forum and i dont have urdu keyboard. but i m very thankfull to u and i admire ur work.. u r really helping a lot to the persons living away from Pakistan. Yaar aap ney itna acha silsila start kia tha scan ker k PDF bananey wala.phir pata nahi kioon chor diya. i like to read it as such kion k kitabghar k typing main kafi mistakes hian. plzz carry on this work.
we will very thankfull to u.
Rashid from Belgium
 

قیصرانی

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ 1439 یا راشد بھائی

میں یہ کام جاری رکھ رہا ہوں۔ اگر آپ ساتھ دیں تو مزید آسانی پیدا ہو جائے گی۔ اردو کی بورڈ وغیرہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ میں آپ کو بتا دوں گا کیسے کرنا ہے :)
 

1439

محفلین
urdu ka key board ho b tu main type nahi ker sakta kion k mujh ko urdu typing nahi aati. aur dosra yahan itna time nahi hota kion k sarey kaam b khud hi kerney pertey hain, i mean khana pakana aur dosrey house hold things. laiken ager main typing k ilawa koi madad ker sakoon tu bataye ga. i mean koi software related help .
Thanx for ur reply
rashid
 

جی شاہ

محفلین
محترم و مکرم جناب قیصرانی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
گذارش آنکہ میں آپ کے اس قابل قدر جذبے سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ مجھے بہت خوشی ھوئی کہ میرے پسندیدہ مصنف جناب ابن صفی کی کہانیاں اب نیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
مجھے آپ سے یہ کہنا ھے کہ جناب ابن صفی مرحوم کی ایک لازوال کہانی نو+دو=بارہ“ (جس کا حوالہ یہ ہے کہ اس میں جوزف اور عمران کی پہلی ملاقات ہوئی) مل سکتی ہے یا نہیں؟
میں کافی عرصے سے اس کہانی کی تلاش میں ہوں۔ غائبانہ تعارف تو کافی سن رکھا چاہتا ھوں کہ پڑھ بھی لوں
اگر آپ میری مدد فرمائیں گے تو میں شکر گذار ھوں گا


والسلام
نیاز مند جی شاہ
ملحوظہ: نام میں مجھ سے تسامح بھی ہو سکتا ہے
 

qaral

محفلین
You Are The Best

hi qasrani bai die hard fan of imran seriez and other urdu novels i never happen to read any of ibne safi novel before i got to know this great site. i like mazhar kaleem style but got to give it to mr safi that in so early stage he prodouced such masterpieces. Thing is that i am now a days in china studying so there is no way in the hell that i can get back to pakistan within 2 years being the safi fan u can feel my urge to read more imran series of ibne safi there are many pakistani students out here and we all salute you for your great contribution and hope that uou will make available more of imran series whenever u are not busy
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top