محمود احمد غزنوی
محفلین
آپکا بہت شکریہ کہ آپ نے لگی لپٹی رکھے بغیر اپنا موقف واضح کردیا۔۔۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ Biggest blunder of the history تھا، تو موردِ الزام کس کو قرار دینا چاہئیے، کس کو کوسنے دینا چاہئیں؟۔۔۔منطق تو یہی کہتی ہے کہ جنہوں نے یہ بلنڈر کیا۔۔۔درست؟ یعنی دوسرے لفظوں میں جو لوگ یہاں ہجرت کرکے آئے، اب انکی اولاد اپنے آباواجداد کو کوس رہی ہے۔۔۔۔۔معاف کیجئے گا، اس شکست خوردہ ذہنیت پر مبنی نظریے کو دیکھ کر اور اس عجیب صورتحال پر اکبر الہ آبادی کا یہ شعر ذہن مین میں آتا ہے کہ:اس میں کوئی دو رائے نہیں۔۔۔ ۔
ڈارون صاحب حقیقت سے نہایت دور تھے
میں نہ مانوں گا کہ مُورث آپکے لنگور تھے۔۔
یعنی عالمِ ارواح میں ان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی روحیں بہت خوش ہوتی ہونگیں جب انہی کی اولادیں انکو کوستے ہوئے یہ کہہ رہی ہونگیں کہ جناب آپ لوگون کا مسلمان قومیت والا نظریہ تو بالکل غلط تھا، ہم تو اردو اسپیکنگ لوگ ہیں ، آپ نے کیوں ہمیں ہمارے آبائی وطن میں پیدا نہیں ہونے دیا۔۔۔۔آپ جو یہ سمجھ کر خوش ہوتےرہے ہیں کہ ہم نے یہ ہجرت اللہ اور اسکے رسول کیلئے کی ہے، تو بابا جان یہ سب آپکی غلط فہمی اور بیوقوفی تھی۔۔۔
کہا فرعون نے خدا ہوں میں
ڈارون بولا بوزنہ ہوں میں۔
سن کے کہنے لگے میرے اک دوست
قدرِ ہرکس، بقدرِ ہمتِ اوست۔۔۔۔