عمران کو پہلے ہی بتا دیا تھا دھرنے جاری رہے تو نقصان ہو گا: طاہر القادری

31 اکتوبر 2014 (11:46)
  • news-1414737964-6973.jpg
  • لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پہلے ہی بتا دیا تھاکہ دھرنے جاری رہے تو نقصان ہو گا۔کینیڈا میں مقیم مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے طا ہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو ستمبر میں ہی بتا دیا تھا کہ دھرنوں سے فوری نتیجہ نہیں آیا ہے اور اگر دھرنے جاری رہے تو الٹا نقصان ہو گا، لوگ سوال کریں گے اب کس لئے بیٹھے ہیں ؟،لوگوں کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، کرایہ دے کر کون آئے گا؟۔انکا مزید کہنا تھا کہ اب شہر شہر جا کر جلسے کریں گے، دھرنا ختم کرنے پر عمران خان کو اعتراض نہیں تھا ،وہ آزادانہ فیصلے کرنے کے مجاز ہیں۔
 
:heehee:
 
محمداحمد

لائبریرین
انہوں نے عمران خان کو ستمبر میں ہی بتا دیا تھا کہ دھرنوں سے فوری نتیجہ نہیں آیا ہے اور اگر دھرنے جاری رہے تو الٹا نقصان ہو گا، لوگ سوال کریں گے اب کس لئے بیٹھے ہیں ؟،لوگوں کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، کرایہ دے کر کون آئے گا؟۔

لوگ تو یہ بھی پوچھیں گے کہ جو آپ نے حدف کے حصول سے پہلے نہ اُٹھنے کی قسمیں کھائیں تھیں اُن کا کیا ہوا۔ نیز یہ بھی کہ قسموں کے حوالے سے ایک مذہبی رہنما کے یہ اطوار ہیں تو ایک عامی کے لئے کیا حکم ہے؟
 
انہوں نے اپنے عقیدت مندوں کو تو یہ حکم بھی دے دیا تھا کہ میں یا عمران جو بھی انقلاب کے بغیر واپس آئے اسے بھی شہید کر دینا۔ لیکن لگتا ہے عقیدت مندوں کی عقیدت می کمی رہ گئی :p
 
ہوسکتا ہے عقیدتمند سمجھتے ہوں اس شہادت میں کوئی شرعی عیب ہو
عمران جما بیٹھا ہے وہ شہادت سے ڈرتا ہے شاید
 
لوگ تو یہ بھی پوچھیں گے
کون سے لوگ۔۔؟ مریدین میں اتنی ہمت کب سے ہو گئی :)
نیز یہ بھی کہ قسموں کے حوالے سے ایک مذہبی رہنما کے یہ اطوار ہیں تو ایک عامی کے لئے کیا حکم ہے؟
اس کے لیے بھی کسی فتویٰ کا بندوبست کر لیا ہو گا ۔ ویسے وہ کہتے ہیں کہ جو انقلاب میں لانا چاہتا تھا وہ آ گیا ہے۔ شاید آ گیا ہو;)
 
کون سے لوگ۔۔؟ مریدین میں اتنی ہمت کب سے ہو گئی :)

اس کے لیے بھی کسی فتویٰ کا بندوبست کر لیا ہو گا ۔ ویسے وہ کہتے ہیں کہ جو انقلاب میں لانا چاہتا تھا وہ آ گیا ہے۔ شاید آ گیا ہو;)
آپ 65 کروڑ کی افواہوں کی طرف اشارے کر رہے ہیں ؟
 
انہوں نے اپنے عقیدت مندوں کو تو یہ حکم بھی دے دیا تھا کہ میں یا عمران جو بھی انقلاب کے بغیر واپس آئے اسے بھی شہید کر دینا۔ لیکن لگتا ہے عقیدت مندوں کی عقیدت می کمی رہ گئی :p
عقیدت مندوں کی عقیدت میں کمی کوئی مسئلہ نہیں۔ مسئلہ صرف صدقات، خیرات اور چندوں میں کمی کا تھا۔ جس کے خاتمے پر دھرنا موقوف کر دیا گیا۔
اور آپ نے بھی کچھ نہیں بھیجا، بس یہاں محفل پر دن رات انقلاب کے متعلق باتیں ہی کرتے رہے ہیں، وہ بھی مخالفانہ:p
ویسے علامہ صاحب نے لاہور واپسی پر شہادت کی بات کی تھی، لندن، امریکہ یا کینیڈا کی نہیں، اس لیے شہادت کو تو موضوع بحث ہونا ہی نہیں چاہیے۔۔۔ :battingeyelashes:
 
3 ارب میں سے ماڈل ٹاؤن کے مقتولوں کے ورثاء کو بھی بطور قصاص کچھ ملے گا یا یہ سب انقلاب کی آئندہ قسط کی تیاری میں صرف ہوگا؟
میرے اندازے کے مطابق موصوف اسی لیے باہر چلے گئے ہیں تاکہ مقتولین کے ورثا دیت کے معاملے میں آزاد ہو کر فیصلہ کر سکیں۔
 
Top