عمر سیف
محفلین
عمر اعظم بھائی کی بیٹی کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔ تمام محفلین دعا کریں کہ اللہ پاک انہیں جلد صحتیاب کرے آمین ۔۔السلام علیکم!
یاد آوری کے لیے شکر گزار ہوں۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کڑی آزمائش کا سامنا رہا۔ ربِ کریم کی عنایت ہے کہ کسی حد تک آسانی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب بہن بھائیوں سے دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
عین عید الضحیٰ والے دن میری بیٹی(شادی شدہ) کو اچانک ایک بڑے اور مشکل آپریشن سے گزرنا پڑا۔آٹھ دن آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اللہ نے بہتری پیدا فرمائی اور اب وہ روبصحت ہے۔جبکہ تین ماہ بعد اُسے ایک اور آپریشن سے گزرنا ہو گا۔
مجھے افسوس ہے کہ میں کچھ دن کے لیئے اتنے اچھے بہن بھائیوں کی قلمی صحبت سے دور رہا۔دعاؤں کا خواستگار رہوں گا۔ اللہ حا فظ