ہمارے عمراعظم بھائی (جو محفل میں کم کم نظر آتے ہیں اور کم کم ہی بولتے ہیں) نے ماشاءاللہ اپنے ایک ہزار پیغامات مکمل کر لیے ہیں۔ عمر بھائی بہت اچھا شعری ذوق رکھتے ہیں اور محفل میں ایک عمدہ اضافہ ہیں۔ عمر بھائی کو محفل میں متعارف کروانے کا سہرا محترم کلیم صاحب کے سر ہے۔ ہم کلیم صاحب کے شکر گزار ہیں کہ وہ عمر بھائی کو محفل تک لائے۔
ڈھیروں مبارکباد قبول کیجے عمر بھائی۔۔۔ ۔! اور یونہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیے۔ [/quote
بہت شکریہ
محمد احمد بھائی ۔ یہ سب آپ کی محبت ، دوستانہ اور ہمدردانہ رویّوں کا نتیجہ ہے کہ مجھ جیسا کند ذہن، علمی نابالغ اور تھکا ہوا شخص اس محفل سے مستفیذ ہو رہا ہے ،جہاں انتہائی قد آور شخصیات کے سامنے مجھے اپنا وجود کسی بونے کا سا لگتا ہے۔
کلیم بھائی کا ہمیشہ ممنون رہوں گا کہ انہوں نے محفل کا نہ صرف راستہ دکھایا بلکہ عملا" راہنمائی بھی کی۔
اور کم کم نظر آنے کے بارے میں کیا عرض کروں۔
کتنے ہی آسمان دھواں ہوتے دیکھ کر
میں اپنی سطح سے کبھی اُ وپر نہیں گیا
یہاں سب محفلین کا شکریہ ادا نہ کرنا بھی بے تہذیبی کے زمرے میں آئے گا۔ خصو صا"
نیرنگ خیال ۔۔
شمشاد ۔۔۔
نایاب اور
نیلم اُن محفلین میں سے تھے جنہوں نے میرے داخلے کے بعد میری حوصلہ افزائی کی۔ورنہ شاید میں اب تک یہاں نہ ہوتا۔