مبارکباد عندلیب بٹیا کو چودہ ہزار مراسلے مبارک ہوں

عندلیب بٹیا کو اردو محفل چودہ ہزار 14،000 مراسلے مبارک ہوں ۔ کچھ ہی عرصے میں بٹیا ان بیس نمایاں محفلین میں شامل ہوجائیں گی جن کے مراسلوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

andleeb_zpssg4ot1l0.jpg
 
عندلیب

محفلین
آپ تمام کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ!

کوئی منظر، کوئی چہرہ، کوئی نغمہ
کشش بن کر
میری آنکھوں کو ٹھنڈک بخش دیتا ہے
مرے کانوں میں ،
تراوٹ گھول جاتا ہے
میری روح کے کانوں میں
پھونک دیتا ہے:
اچانک کوئی سرگوشی
یہ کہتا ہے:
مجھے یادوں کو تہہ کرکے
جوڑے رکھنے کی یہ عادت
کتنی پرانی ہے!
کوئی منظر، کوئی چہرہ، کوئی نغمہ
چھٹی حس ۔۔۔
دل کی بستی میں
انھیں آباد رکھتی ہے
پرانے ذائقے کو یہ زباں
ہمیشہ یاد رکھتی ہے!

:):)
بیتے دن،گزرے منظر،پرانے مراسلے
اردو محفل کے پرانے یادوگار دنوں کو سلام ۔۔۔۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
ہم نے تو بس ایک ہی غم پال رکھا ہے۔:D
غلط کیا ہوا ہے ادی آپ نے سچ کہہ رہا ہوں :)

اب اس سے اندازہ لگائیں کل محفلین کی ایک ملاقات ہوگئی اور اس ملاقات میں ایک محفلین کی برتھ ڈے بھی منائی گئی لیکن اس کا ذکر کہیں اور تو ہے محفل پر نہیں:)

یعنی لوگ محفل سے بیزار ہوچلے ہیں:)
میرا مشورہ مانیں تو محفل سے باہر نکل کر بھی تھوڑا گھومیں پھریں:)
 
جینا یہاں، مرنا یہاں اس کے سوا جانا کہاں۔:p
 
عبدالحسیب

محفلین
بہت بہت مبارک آپا۔
مجھے اپنی مراسلوں کی رفتار دیکھ کر لگنے لگا ہے کہ آپا کے قریب قریب پہنچنے کے لیے بھی مجھے آؤ ا-گوان میں کئی چکر لگانے ہوں گے :) :)
 
عندلیب

محفلین
بہت بہت مبارک آپا۔
مجھے اپنی مراسلوں کی رفتار دیکھ کر لگنے لگا ہے کہ آپا کے قریب قریب پہنچنے کے لیے بھی مجھے آؤ ا-گوان میں کئی چکر لگانے ہوں گے :) :)
شکریہ بھیا۔ اور مجھے شمشاد بھائی تک پہنچنے کے لیے کہاں کے چکر لگانے ہوں گے؟:D
 
Top