عندلیب صاحبہ کا انٹرویو

السلام علیکم!
میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں فہد اشرف، نور سعدیہ شیخ، محمد خرم یاسین اور محمد عدنان اکبری نقیبی. اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر انٹرویو کے سلسلہ کی پچیسویں کڑی میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں. محفل کی سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہے، امید ہے کہ سبھی محفلین کو پسند آیا ہو گا.
ہماری آج کی مہمان ہستی کا شمار ان پرانے محفلین میں ہوتا ہے جنہوں نے وقت کی دھول میں محفل کو دھندلانے نہیں دیا. ان کا تعلق ہندوستان سے ہے. جب بھی ان کا نام ذہن میں آتا ہے ایک مصرع گونجتا ہے 'آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں' مگر دل کہتا ہے کہ ایسے شگفتہ مزاج عندلیب سے مل کر کیا آہ و زاریاں کرنی؟ ان کے پکوانوں کی مہک ہم محفلین کو کھینچ کر کچن کارنر تک لے جاتی ہے. آپ سب کی بھرپور ریٹنگز میں تشریف لاتی ہیں عندلیب صاحبہ! :)
 
سوال نامہ:

1) آپ کے نام کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہے نیز آپ کو آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا؟

2) اس سال آپ کی سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟

3) آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

4) آپ کے خیال میں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھانے کے لیے ایک عورت کی ترجیحی فہرست کیا ہونی چاہئیے؟

5) کیا کھانا پکانا بھی ایک آرٹ ہے؟ کھانا پکا کر ہمیشہ تخلیق کار کے ہاتھ کی ایک نئی تخلیق کی سی خوشی محسوس ہوتی ہے یا خاص مواقع پر ایسا ہوتا ہے؟

6) اردو محفل سے آپ کا تعلق کیسے بنا اور پہلے اور اب کی اردو محفل اور آپ کے اس سے تعلق میں کیا فرق ہے؟

7) موسیقی میں زیادہ دلچسپی ہے یا فلم بینی میں؟

8) آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟

9) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟

10) آپ کا/کی پسندیدہ:

فلم؟
کتاب؟
شعر؟
کھیل؟
کھلاڑی؟
موسیقار؟
اداکار؟
سیاستدان؟
محفلین؟

11) اگر بہت غصہ آئے یا بہت مایوسی اور بے بسی محسوس ہو تو کیا کرتی ہیں؟

12) آپ کے خیال میں وقت میں برکت کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے؟

13) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟

14) بچوں کی تربیت کے لیے کن باتوں کو اولین ترجیح دینی چاہئیے؟

15) آپ کی تحاریر آنا کم ہوگئی ہیں، اس کی وجہ؟ اور اب اس میں کس طرح بہتری آئے گی؟

16) گھر پر اردو ادب سے کس کس کو علاقہ ہے اور آپ کی اس سے پہلی وابستگی کس طرح ہوئی؟ :)
 
Top