اقبال جہانگیر
محفلین
عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅکرلیا، استعفے اور مطالبات کی منظوری تک کوئی اندریاباہرنہ جائے : ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارلیمنٹ کے مرکزی دروازوں پر دھرنادے کروزیراعظم سمیت کسی شخص کوبھی ایوان سے باہر یااندر نہ جانے دینے کااعلان کردیا جس کے بعد عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاﺅس کاگھیراﺅکرکے مرکزی دروازے بند کردیئے،طاہرالقادری نے واضح کیاکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے ، مطالبات پورے ہونے تک مچھر بھی نہ گزرنے پائے ، اگر کوئی جائے گاتو لاشوں پر سے گزرکرجائے گا لیکن کسی بھی صورت میں پاک فوج کے جوانوں پر ہاتھ نہ اُٹھایاجائے ، خطاب ختم ہونے کے بعد عوامی تحریک کے کارکنان پارلیمنٹ کے دروازے پر پہنچ گئے اور دھرنادے دیا۔انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ وہ حکومت کو ڈیڈلائن دیناچاہتے ہیں اور اس سارے معاملے کے دوران کوئی توڑپھوڑنہیں ہوگی ، پاکستان کی پارلیمنٹ جعلی ہے جبکہ باہر عوامی پارلیمنٹ کا اجلاس ہے لیکن ریاستی اداروں کے تقدس کی خلاف ورزی نہ کریں ، یہ ہمارے ریاستی ادارے ہیں ، کوئی گملا بھی ٹوٹنے نہ پائے ۔اُن کاکہناتھاکہ جان بوجھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے تمام لوگوں کو جانے دیا تاکہ اسمبلی کی عمارت میں تمام شکاراکٹھے ہوجائیں اور پارلیمنٹ کے دونوں مرکزی دروازوں پر دھرنے کااعلان کردیا، فوری طورپر مطالبات پورے کیے جائیں ۔اُنہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے آرٹیکل 62اور63کی دھجیاں اُڑائیں ، ظلم کی شکار عوام کو زیادہ دیر تکالیف اور مصائب میں مبتلانہیں کرناچاہے ، حامیوں کو انقلاب کا سفر شروع کیے بیس دن ہوگئے اور مزید شاید کنٹرول نہ کرپاﺅں اور شرکاءباغی ہوجائیں اور پھر اُن کا حکم بھی نہ مانیں ، ایسا وقت آنے سے پہلے ہی نواز، شہباز اور اسمبلیاں مستعفی ہوجائیں ،یہ لوگ ناجائز قابض ہیں اور اجلاس بھی ناجائز ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے باہر فوج تعینات ہے اورکوئی بھی شخص پاک فوج کے جوان پر ہاتھ نہ اُٹھائے ، کسی نے اُٹھایاتواس پرلعنت بھیجتاہوں ، ہم نے اداروں کاتقدس بناناہے ، امیدکرتے ہیں کہ پاک فوج بھی اپنی ماﺅں ، بیٹیوں پر گولی نہیں چلائیں گے ، وہ پولیس کی طرح اپنے لوگوں کو اذیت نہیں دیں گے ،عوام پاک فوج سے ہیں اور پاک فوج عوام سے ہے ،یہ جان دینے والے ہیں اور حفاطت کرنے والے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہردھرنے دیں تاکہ کوئی اندر جاسکے نہ باہر جاسکے ، جواندرہے وہ اندررہے اور جوباہرہے ، وہ باہرہی رہے ، کوئی چوراورڈاکو اندرنہ جاسکے ، شرکاءکو پاک فوج ،آئین و قانون ، جمہوریت کوزندہ باد کہنا ہے لیکن اگر کوئی سیاستدان ایوان سے نکلناچاہے ، لاشوں پر سے نکلے ، عوام ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ اقتدارپر قابض نکل گئے تو آپ کے یہاں آنے کا کوئی مقصدنہیں ،امن کادامن تھاموں اورایسے کھڑے ہوجاﺅ کہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور مطالبات پورے ہونے تک مچھربھی باہر نہ جاسکے ۔ڈاکٹرطاہرالقادری کے خطاب کے ختم ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پارلیمنٹ ہاﺅس کی طرف بڑھ گئے اور کابینہ ڈویژن کے مرکزی گیٹ پر دھرنادے دیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران موجود ہیں لیکن اُنہوں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/20-Aug-2014/134666