عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، ملازمتیں دیں تو معیشت بیٹھ جائے گی: وزیر سائنس

جاسم محمد

محفلین
’نوکریوں کیلئے سرکار کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا، ملازمتیں دیں تو معیشت بیٹھ جائیگی‘
Last Updated On 15 October,2019 06:08 pm

514120_27987364.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب نوکریاں دینے کیلئے نہیں دیکھا جا سکتا۔

ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت پر سٹریس ہے کہ وہ نوکریاں دے، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت تو 400 محکمے ختم کر رہی ہے۔ اگر نوکریوں کے حصول کیلئے گورنمنٹ کی طرف دیکھنا شروع کردینگے تو ہماری اکانومی کا فریم ورک بیٹھ جائے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورنمنٹ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا۔

تاہم اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے نوکریوں سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق وسباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں، پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا۔
کیا ہم اسے ملک میں بھٹو کے سوشلسٹ ایجنڈے کا بالآخر خاتمہ سمجھیں؟ بھٹو زندہ نہیں رہا۔ قوم کو مبارک ہو۔
 

رانا

محفلین
یہ بات تو بالکل درست ہے کہ نوکریاں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے حکومت ماحول بنا سکتی ہے (ابھی یہ بحث نہیں کہ حکومت اس میں کامیاب ہوئی یا نہیں)۔ اس میں اعتراض والی بات ہی کوئی نہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں اگر خان صاحب نے سرکاری نوکریوں کو ذہن میں رکھ بیان دیا تھا تو واقعی غلط تھا۔ اور اگر ان کے ذہن میں ملک میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کا خیال تھا تو یہ بالواسطہ پرائیویٹ سیکٹر کی بہتری کی ہی بات کی گئی تھی۔ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے ذہن میں شروع سے ہی یہ بات بٹھانی چاہئے کہ سرکاری نوکریاں صرف اتنی ہی ہونی چاہییں جتنی ملک کو نظام چلانے کے لئے ضرورت ہے تاکہ بچے اپنے مستقبل کو سرکاری نوکری سے مشروط نہ سمجھیں۔ فواد چوہدری کا تاثر ہی ایسا بن گیا ہوا ہے کہ اگر وہ کوئی کام کی بات بھی کہتا ہے تو لوگ سطحی نظر سے دیکھ کر اس کے لتے لینا شروع کردیتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے ذہن میں شروع سے ہی یہ بات بٹھانی چاہئے کہ سرکاری نوکریاں صرف اتنی ہی ہونی چاہییں جتنی ملک کو نظام چلانے کے لئے ضرورت ہے تاکہ بچے اپنے مستقبل کو سرکاری نوکری سے مشروط نہ سمجھیں۔
ملکی معیشت میں سرکاری سیکٹر کا تناسب جتنا کم ہوگا، وہ ملک کی بقا کیلئے اتنا ہی زیادہ سود مند ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
بڑا لیڈر وہی جو یو ٹرن لے۔
یوٹرن نہیں اس بار صرف نوٹس لیا ہے۔

عمران خان نے فوادچودھری کے نوکریوں سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا
11467558_57861177.jpg

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فوادچودھری کے نوکریوں اور 400 اداروں کی بندش کے بیان کا نوٹس لے لیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
جی این این کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیراعظم نے فوادچودھری کے نوکریوں اور 400 اداروں کی بندش کے بیان کا نوٹس لے لیا، عمران خان نے فواد چودھری کو ایسے بیانات کے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ پرگفتگونظراندازکردی ۔ وزیراعظم نے کہا عوام کی خدمت ترجیح ہے، دھرنے پر گفتگو سے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، معیشت کوٹھیک کرناحکومت کی ترجیح ہے،اس پرتوجہ مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی کی سربراہی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے، مگر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے سے پہلے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
 
Top