عوام کی سرجری پر نواز شریف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی: شیخ رشید

حسینی

محفلین
1102073524-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102073524&Issue=NP_LHE&Date=20140119
 
آج حکومت شیخ رشید کو وزارت دے دے تو یہ نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دے گا۔ ایسے بندوں کی رائے میرے لئے اہمیت نہیں رکھتی۔
 

حسینی

محفلین
آج حکومت شیخ رشید کو وزارت دے دے تو یہ نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دے گا۔ ایسے بندوں کی رائے میرے لئے اہمیت نہیں رکھتی۔

لیکن باتیں تو شیخ رشید اچھی اور کھری کر جاتا ہے۔۔ یہ دیکھیے کی بات درست ہے یا نہیں۔۔۔ کہنے والے سے فرق نہیں پڑتا۔
ممکن ہے اک چرواہے۔۔ یا اک عام کسان سے بھی آپ کو اچھی باتیں سیکھنے کو ملے۔۔ اس وقت نہیں کہا جائے ایسے جاہل بندوں کی باتیں اہمیت نہیں رکھتیں۔
 
اگر وزارت لینے کے بعد شیخ رشید نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دے جیسے پہلے جب یہ نواز کے دور میں نواز کا چمچہ بنا پھرتا تھا تو کیا تب بھی آپ کو اس کی باتیں کھری لگیں گی؟ نہیں نا اسی لئے اس وقت بھی اس کی باتوں کی اہمیت نہیں ۔ البتہ ایک چرواہا یا کسان اگر کوئی اپنے مسائل کی وجہ یا اپنے تجربے کی بنا پر کوئی بات کرے تو اسکی بات قابل غور ہوگی کیونکہ وہ اپنی بات میں مخلص ہو گا شیدا ٹلی کی طرح منافق نہیں۔
 
یارو مجھے بھی کوئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دے۔۔۔۔ میں قیمے والے پراٹھے ،گوبھی والے پراٹھے، مولی والے پراٹھے ،سری پائے، حیدرآبادی بریانی، لکھنو کا پلاؤ،دالیات ،گوشیتات اور الغم،لٹر پٹر چیزیں بنانے کا ماہر ہوں پچھلے دنوں مجھے جس یونیورسٹی میں نوراکشتی ماسٹر نے پڑھا ہوا ہے اس سے ای میل آئی کہ آپ کو یونیورسٹی کا ہیڈ کک بنایا جاسکتا ہے کیونکہ آپ کے ملک کے وزیر اعظم اپنے زمانہ طالب علمی میں ہاسٹل کے لنگر خانہ (میس) کے بڑے اچھے مانیٹر رہ چکے ہیں اگر آپ نے ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائی تو امید واثق ہے کہ آپکو بھی مطبخ خانہ کے امور کو احسن طریقے سے چلانے کی اعزازی ڈگری سے نوازا جا سکتا ہے۔ آپ لوگوں سے مشورہ ہے کہ جوائن کرلوں کیا؟؟؟؟؟
 
Top