زندگی میں ایک چیز ہوتی ہے جسے کمپرومائز کہتے ہیں۔ پُرسکون زندگی گزارانے کے لئے اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ جس چیز کو تم بدل نہ سکو اس کے ساتھ کمپرومائز کر لیا کرو مگر اپنی کسی بھی خواہش کو کبھی بھی جنون مت بنانا۔ کیونکہ زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں کبھی نہیں مل سکتیں۔ چاہے ہم روئیں چلائیں یا بچوں کی طرح ایڑیاں رگڑیں، وہ کسی دوسرے کے لئے ہوتی ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ زندگی میں ہمارے لئے کچھ ہوتا ہی نہیں…کچھ نہ کچھ ہمارے لئے بھی ہوتا ہے۔
(تحریر: عمیرہ احمد، امربیل، ص۱۲۸)