عيد کے موقع پر سبز نيويارک

Fawad -

محفلین
کيا آپ جانتے ہیں کہ نیویارک کی مشہور زمانہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ عید الفطر کے جشن میں دودن تک سبز روشنيوں سے جگمگاتی رہے گی؟

http://postimg.org/image/ud63s0o89/

http://nymag.com/daily/intelligencer/2012/08/empire-state-building-glows-green-for-ramadan.html

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg
 
ساقی۔

محفلین
بڑے بھائی کچھ ۔پاکستان، عراق، افغانستان اور فلسطین کے مسلمانوں پر رحم کرو تو بات بنے ۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
بڑے بھائی کچھ ۔پاکستان، عراق، افغانستان اور فلسطین کے مسلمانوں پر رحم کرو تو بات بنے ۔

نیویارک کی مشہور ترین بلڈنگ کو اگر عید کی خوشی میں سبز کیا گیا ہے تو اس کا عراق وغیرہ سے کیا تعلق ہے؟ کچھ تو عنوان دیکھ کر تبصرہ کیا کریں۔
 
ساقی۔

محفلین
نیویارک کی مشہور ترین بلڈنگ کو اگر عید کی خوشی میں سبز کیا گیا ہے تو اس کا عراق وغیرہ سے کیا تعلق ہے؟ کچھ تو عنوان دیکھ کر تبصرہ کیا کریں۔

جن کی عید ہے ان کو تو مار رہے ہیں اور خود خوشی منا رہے ہیں ۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
 
سید ذیشان

محفلین
جن کی عید ہے ان کو تو مار رہے ہیں اور خود خوشی منا رہے ہیں ۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

کیا پاکستان میں عید سے دو روز پہلے، عید سے ایک روز پہلے اور عید کے روز لوگوں کو سینکڑوں کی تعداد میں نہیں مارا گیا؟
کیا پاکستانیوں نے عید کی خوشیاں منانی ترک کر دی ہیں؟ بازاروں میں چراغاں نہیں کیا گیا؟
 
بے شک مارا گیا ہے ۔ پر یہ قاتل کون ہیں؟ یہ وہی "مرے ہوئے"لوگ ہیں جنہیں کے خاندانوں کو ڈارون سے ملیا میٹ کیا گیا ۔ جن کا "ککھ" نہ بچا وہ کسی کا ککھ کیوں چھوڑیں گے؟
ان قاتلوں کو قاتل کس نے بنایا؟؟؟
وہی جن کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔
 
سب سے پہلے تو یہ کہنا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے لوگوں کے خاندان والے جا کر بموں سے مسجدوں کے نمازیوں کو اڑاتے ہیں یا جنازوں پر حملے کرتے ہیں بہت ہی کمال کی بات ہے۔ کیونکہ مسجد کے نمازی نہ ہی امریکی ہیں نا ہی ان کا ڈرون حملوں سے کوئی لینا دینا ہے۔ دوسری بات یہ کہ خود کش حملہ آوروں کا تعلق وزیرستان سے اکثر ہوتا ہی نہیں ہے، جہاں پر ڈرون حملے ہوتے ہیں: اسلام آباد، بارہ کہو مسجد پر عید کے دن خودکش حملہ کرنے والے کا نام ذکاء اللہ تھا اور اس کا تعلق چنیوٹ، پنجاب سے تھا۔ چنیوٹ میں کون سے ڈرون حملے ہو رہے ہیں؟ آپ بتانا پسند کریں گے؟

آپ کی دونوں باتیں ہی حقیقت سے دور اوربے سر و پا ہیں اور ظاہری بات ہے اپنے بھائیوں طالبان کی محبت میں کی گئی ہیں اور ان کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 
کیا پاکستان میں عید سے دو روز پہلے، عید سے ایک روز پہلے اور عید کے روز لوگوں کو سینکڑوں کی تعداد میں نہیں مارا گیا؟
کیا پاکستانیوں نے عید کی خوشیاں منانی ترک کر دی ہیں؟ بازاروں میں چراغاں نہیں کیا گیا؟
متفق
 
ساقی۔

محفلین
۔

آپ کی دونوں باتیں ہی حقیقت سے دور اوربے سر و پا ہیں اور ظاہری بات ہے اپنے بھائیوں طالبان کی محبت میں کی گئی ہیں اور ان کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جناب آپ تصویر کا دوسرا رخ دیکھنا ہی نہیں چاہتے تو بحث برائے بحث کا کوئی فائدہ نہیں ۔
۔آپ کے نقطہ نظر کے خلاف دو باتیں کیا ہوئیں آپ تو ذاتیات پر اتر آئے ۔ پھر تو یہی بات میں بھی سوچ سکتا ہوں کہ آپ اپنے بھائیوں امریکیوں کے کالے ،پیلے ، نیلے کرتوتوں پر موٹا سا کمبل ڈال رہے ہیں ۔ بلکہ رضائی سمجھ لیں ۔ اب بے شک نیچے تلائی بھی ڈال لیں ۔

سَلاماً
 
امریکی حکومت پر میں ویسے ہی چار حرف بھیجتا ہوں جیسا کہ طالبان پر۔ آب آپ بھی طالبان پر چار حرف بھیجئے تاکہ معاملہ برابر ہو جائے۔
 
Fawad -

محفلین
جن کی عید ہے ان کو تو مار رہے ہیں اور خود خوشی منا رہے ہیں ۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس سے پہلے کہ ميں آپ کی پوسٹ کا جواب دوں، ميں چاہوں گا کہ آپ ذيل ميں دی گئ اس ويڈيو کو ديکھيں جو کہ ايک ايسے پاکستانی فوجی نے کچھ عرصہ قبل پوسٹ کی تھی جو عيد کے روز وزيرستان ميں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

اب ميرا آپ سے سوال ہے کہ کيا ان فوجيوں کو مدد فراہم کرنے پر آپ ہميں پاکستان کا دشمن قرار دے سکتے ہيں - يہ جانتے ہوئے کہ ہم ان عناصر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہيں جو رمضان کے مقدس مہينے اور عيد کے تہوار جيسے موقعوں کی پرواہ کيے بغير مسلسل بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں؟

پاکستانيوں کی عيد کو غارت کرنے کا ذمہ کس کے سر ہے؟ وہ جو پاکستان کے شہريوں اور فوجيوں کو ہلاک کر رہے ہيں يا وہ جو پاکستان کے محافظوں تک وسائل کی ترسيل کو يقينی بنا رہے ہيں؟

کچھ رائے دہندگان کے ليے يہ بہت سہل ہے کہ امريکہ کے خلاف دھڑلے سے فقرے بازی شروع کر ديتے ہيں اور ہميں تنقيد کا نشانہ بناتے ہيں۔ وہ ‎زمينی حقائق اور اس حقيقت کا ادراک کرنے سے قاصر ہيں کہ ہم پاکستان کی افواج کو روزانہ کی بنياد پر مدد اور سپورٹ فراہم کر رہے ہيں۔

ان مسلمان بھائيوں کی قربانيوں کو بھی اپنے سوچ کے احاطے ميں شامل کریں اور پھر يہ سوال اٹھائيں کہ کيا ان مجرموں کا دفاع کرنا درست ہے جو ان فوجيوں کے خلاف لڑائ ميں مصروف ہیں؟ اور کيا آپ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہميں دشمن قرار دے سکتے ہيں، يہ جانتے ہوئے کہ ہم پاکستان کی افواج کو مکمل سپورٹ اور امداد فراہم کر رہے ہيں جس ميں وسائل کا اشتراک، تربيت اور ساز و سامان کی دستيابی بھی شامل ہے؟

دہشت گرد تنظيميں اور ان کی وہ مکروہ سوچ جو ايک خودکش حملہ آور کو اس بات کے ليے قائل کرتی ہے کہ وہ کوئٹہ ميں عيد کی نماز کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم ترين اہلکاروں کو اپنا نشانہ بنائيں، پاکستان کے مسلمانوں کی عید اور اس سے وابستہ خوشيوں کو ملياميث کرنے کی اصل وجہ ہيں۔يہ الزام امريکہ کے سر تھوپنا سراسر ناانصافی ہے کيونکہ ہماری جانب سے تو دہشت گردی کے ہر ايسے واقعے کی نا صرف يہ کہ مذمت کی جاتی ہے بلکہ ان مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچانے کے ليے ہم حکومت پاکستان کو ہر ممکن مدد بھی فراہم کرتے ہيں۔

پاکستان کے ساتھ آپ کی جذباتی وابستگی کا تقاضا ہے کہ اپنے غم وغصے کا اظہار دہشت گردی اور اس عفريت کی ذمہ دار تنظيموں کی جانب کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg
 
Top