عکس

جٹ صاحب

محفلین
جب بھی گُزر ہوتا ہے اُن رستوں سے
تیرا ہی عکس پڑتا ہے چار سُو
تیری وفائیں یاد آتی ہیں
وہ ادائیں یاد آتی ہیں
کبھی نہ بچھڑیں گے کہا کرتا تھا تو
تیرا ہی عکس پڑتا ہے چار سُو
یہ رستے، یہ گلیاں، یہ آشیاں
تجھ بن ویران ہے یہ سارا جہاں
وہ دن بڑے خوش نصیب تھے
جب تو آیا تھا یہاں
جی نہیں لگتا اب یہاں
مجھے بھی لے چل سنگ وہاں
جہاں بھی جاؤں تجھے ہی پاؤں
دنیا والوں سے بھی چھپاؤں
ہر جگہ سے آتی ہے تیری ہی خوشبو
تیرا ہی عکس پڑتا ہے چار سُو​
 

فاتح

لائبریرین
ڈیسنٹ کلر (معذرت خواہ ہوں کہ اصل نام معلوم نہیں)! یہ زمرہ پابندِ بحور شاعری کا ہے۔ آپ نے جو کوشش کی ہے اسے "اصلاحِ سخن" میں ارسال کیجیے کہ اس کا کوئی بھی مصرع بحر میں نہیں۔ اصلاحِ سخن میں آپ کو دیگر شعرا کی جانب سے مشورے اور اصلاح مل سکتی ہے۔
 
Top