عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے ٭ مینا کماری

عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے
مرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے

نمی سی آنکھ میں اور ہونٹ بھی بھیگے ہوئے سے ہیں
یہ بھیگا پن ہی دیکھو مسکراہٹ ہوتی جاتی ہے

تیرے قدموں کی آہٹ کو یہ دل ہے ڈھونڈتا ہر دم
ہر اک آواز پر اک تھرتھراہٹ ہوتی جاتی ہے

یہ کیسی یاس ہے رونے کی بھی اور مسکرانے کی
یہ کیسا درد ہے کہ جھنجھناہٹ ہوتی جاتی ہے

کبھی تو خوبصورت اپنی ہی آنکھوں میں ایسے تھے
کسی غم خانہ سے گویا محبت ہوتی جاتی ہے

خود ہی کو تیز ناخونوں سے ہائے نوچتے ہیں اب
ہمیں اللہ خود سے کیسی الفت ہوتی جاتی ہے

مینا کماری
 
جاسمن

لائبریرین
عبارت ہوتی جاتی ہے، شرارت ہوتی جاتی ہے
میرے شعروں کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے

سفیدی آنکھ میں اور دانت بھی ٹیڑھےہوئے سے ہیں
یہ بھینگا پن ہی دیکھو مسکراہٹ ہوتی جاتی ہے

چھڑی اِک ہاتھ میں لے کر پدر تشریف لاتے ہیں
ہر اک آواز پر اک تھرتھراہٹ ہوتی جاتی ہے

چھٹے کاکے کو تُو نے گود میں لے کر سُلایا ہے
یہ کیسی بُو سی ہے کہ جھنجھناہٹ ہوتی جاتی ہے

کبھی میں فیس بُک پہ ہوں کبھی میں وٹزایپ پہ ہوں
مجھے اس سوشل خانہ سے محبت ہوتی جاتی ہے

زبردست پیروڈی ، عمدہ لاجواب
آپی اپنی اس خوبصورت کاوش کو الگ سے لڑی بنا کر محفل میں پیش کریں۔
 
Top