عید سعید کی رونقیں اور دلچسپ یادیں

unnamed.gif


IMG-20180616-_WA0007.jpg

اللہ کریم کا کروڑوں احسان ہےکہ اس نے ہمیں رمضان کریم کی عظیم نعمت کے بعد ہمیں عید الفطر کے بہترین اور لازوال تحفے سے نوازا ۔
اس عید یا گزشتہ گزری عید پر ہوئے یادگار واقعے کو محفل میں شیئر کریں ۔ اپنے اردگرد پھیلی عید کی رونقوں اور خوشیوں میں ہمیں بھی شریک کریں ۔تصویروں سے اس لڑی میں رونقیں لگائیں ۔پر مزاح واقعات کی شراکت سے ہنسی کے رنگ بکھیریں ۔
 
آج سے اٹھارہ سے پہلے اسی دن یعنی ہفتے کے دن عید الفطر آئی تھی ۔اس عید الفطر کے دن ہمار دادی جان ہمیں سے جدا ہو کر خالق حقیقی سے جاملی تھیں ۔اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے ۔آمین
 

لاریب مرزا

محفلین
آج صبح دس بجے کے قریب سحری میں ڈھول بجانے والے انکل عیدی وصول کرنے آئے تو بھائی بچوں کو باہر لے گئے اور دکھا کر لائے کہ کونسے انکل ان کو سحری میں جگانے آتے تھے۔ :heehee: انکل نے بھی خوب ڈھول بجا کے دکھایا اور بچے بہت خوش ہوئے۔ :)
 
Top