عید قرباں کے لئے آنلائن بکرا خریدیں !

نہیں جناب میں پہلے ہی حصے والی قربانی (گائے)میں شیئر لے چکا ہوں۔
اللہ نہ کرے اس گائے کو لیکر اس مرتبہ کوئی فساد برپا کریں یہ آر ایس ایس والے ۔ مجھے تو ڈر ہی لگتا ہے ۔ سُنا ہے مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع میں بھگوا بریگیڈ کے کار پردازوں کے گھر سے بھاری مقدار میں گولا بارود دستیاب ہوا ہے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دوسرا گودھرا بنانے کی تیاری تھی ۔
 
افضل حسین

محفلین

بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ ویسے مغربی بنگال اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں اتنا تنائو نہیں ہوتا۔
 
x boy

محفلین
یارو میں نے دو بکرے بک کئے ہیں جو ابھی تک بندر میں ہے، امپورٹر جو کسی زمانے میں میرا اسٹاف تھا وہ کہہ رہا ہے کہ ایک دودن میں منڈی تک لے آئینگے،، ان شاء اللہ،،،
جب میں نے براہ راست لے لیاہے
آن لائن والوں کا شکریہ
مہندی کے ڈیزائن کی ضرورت ہے تاکہ بکروں کو مہندی سے سجائوں۔۔
images
 
arifkarim

معطل
اللہ نہ کرے اس گائے کو لیکر اس مرتبہ کوئی فساد برپا کریں یہ آر ایس ایس والے ۔ مجھے تو ڈر ہی لگتا ہے ۔ سُنا ہے مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع میں بھگوا بریگیڈ کے کار پردازوں کے گھر سے بھاری مقدار میں گولا بارود دستیاب ہوا ہے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دوسرا گودھرا بنانے کی تیاری تھی ۔
بٹوارے کے وقت بس آر ایس ایس یہاں نہیں آئی، باقی سب کچھ آگیا :)
 
آوازِ دوست

محفلین
گائے والی سائٹ آپ شروع کریں:)
میرا مطلب تھا انڈیا میں یہ وجہ ء نزاع قسم کامعاملہ ہے آپ ہمارے شیخ رشید کی گائے کی طرف مت جائیں :)
آپ نے جو گائے کی قُربانی کا حصّہ ڈالا ہے تو کیا آپ مُسلم اکثریتی علاقے میں رہتے ہیں ؟ میں نے تو سُنا تھا کہ گاؤ کُشی پر قانون سازی سے پابندی لگا دی گئی ہے؟
 
گائے ذبیحہ پہ پابندی ریاستوں کے حقوق ہیں ہندستان کی کئی ریاستوں میں گائے ذبیحے کی اجازت ہے ان میں مغربی بنگال، کیرالہ شمال مشرق کی چھ سات ریاستیں شامل ہیں۔ میرا تعلق بنگال سے جہاں ہر طرح کے گائے ذبیحے کی اجازت ہے۔
 
گائے کو ذبح کرنے میں ایسا کیا مسئلہ ہے جو اس پر پابندی ہے؟ ادھر پاکستان میں تو لوگ کتا، سور ہر قسم کا جانور ذبح کر کے کھا لیتے ہیں۔
 
Top