عید مبارک ہو

فاخر

محفلین


825x510.webp


عید مبارک ہو
افتخاررحمانی فاخرؔ

کہوں کیسے؟ مری جاں عید
مبارک ہو !!!
خوشی کافور ہے سب کی
ہجومِ غم ،خموشی ،درد ،الجھن اور
فراق و ہجر کی وحشت
کی تاریکی مقدر ہے
اور اِس پر یہ ستم بھی ہے!
وبا نے تان لی چادر
ہراک سمتیں
تباہی کی ،ہلاکت کی
ہراک لب پہ شکایت ہیں
فُغاں ہیں اور نالے ہیں
فیاحسرت ! وبائی دور میں ہمدم
کئی شمعیں بجھی ہیں آنِ واحد میں
کہ جن سے گم شدہ راہوں
کو ملتی تھی ضیائے حق
ہے حز ن و غم کا عالم اب!
مگر پھر بھی خداکے حکم پر جاناں
تشکر میں سراپنا تو جھکانا ہے
جبیں کو خاک پر رکھ کر
ہمیں خوشیاں منانا ہے !
تو تم کو عید کی خوشیاں
سدا ہر پل، ہراک لمحہ
مبارک ہوں ، مبارک ہوں
٭٭٭
 
Top