عید مبارک

فاتح

لائبریرین
"عید" وزن سے خارج ہے۔۔۔
صرف "تمام احباب کو مبارک" مفاعلاتن مفاعلاتن" یا "فعول فعلن فعول فعلن" کے وزن پر آتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
سوری میں بھول گیا تھا یہ شاعروں کی محفل ہے۔ وزن کئے بغیر ہی عید کی مبارک دے دی
ارشد بھائی، میں نے محض مذاق کیا تھا کیونکہ آپ نے عید مبارک کی لڑی "اصلاح سخن" کے زمرے میں کھول لی۔ :)
خیر مبارک۔ سدا شاد و آباد رہیں۔
 
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں

خلیل بھائی معذرت کے ساتھ ایڈوانس معذرت

خلیل بھائی کہوں مبارک میں عید کی کیا
اداسیوں سے ہے اب بھی دامن بھرا بھرا سا
مبارکوں کی لڑی نہ راس آئے کوئی مجھکو
لگا ہر اک زخم روح پر ہے ہرا ہرا سا

بہت بہت عید کی مبارک
 
Top