میری طرف سے سب کو عید مبارک جیسا کے عید کی آمد آمد ہے اسی سلسلے میں یہ دھاگا بنایا ہے جس میں آپ کو عید کے تینو دن کے دستر خوان کا بتانے ہے ژکری خدا حافظ
ابھی کچھ دیر میں روزہ کھلنے والا ہے۔ پھر میں ان شاءاللہ سویٹ ڈش میں لبِ شیریں رات کو ہی بنا کر رکھ دوں گی۔ اور عربی پلاؤ کی نئی ڈش سیکھی ہے، وہ بناؤں گی، اور اس کے ساتھ شیش کباب۔ باقی امی بنائیں گی۔
ہمارے ہاں آج اتنا زیادہ نہیں بن رہا کہ 2 دن بعد بھتیجے کا حقیقہ ہے تو اس دن کافی کچھ پکانا ہے۔۔آج جو بن رہا ہے ۔۔
پائے۔۔ قورمہ۔۔ چکن پلاؤ۔۔رائتہ۔۔۔2 طرح کی سویاں۔۔امی کباب بھی بنانا چاہ رہی تھی لیکن ہم نے منع کر دیا کہ رمضان میں بہت کھایا ہے سب نے۔۔
ترکیبیں تو لکھ دوں گی شمشاد بھائی ۔۔۔ لیکن تصویر تو جب دوبارہ بناؤں تب ہی لوں گی ۔۔ اب تو سب کچھ کھلا پلا کے ختم بھی کر دیا ۔۔
مٹن تو سمپل بھنا ہوا تھا ۔۔ وائٹ کڑھائی کی ترکیب حجاب نے لکھی ہوئی ہے ۔۔ گلاوٹ کا قیمہ بہت مزے کا ہوتا ہے اور آسان بھی اس کی ، فش کی اور چکن بائٹ کی ترکیب لکھتی ہوں فرصت میں ۔۔