عید

دوست

محفلین
سنا ہے کل عید آرہی ہے
ہم پر تو اداسی چھارہی ہے
سنا ہے خوشیوں کے میلے ہونگے
مگر ہم! ہم تو اکیلے ہونگے
سنا ہے لوگ چانددیکھیں گے
اور دعا مانگیں گے
مگر ہم سوچ رہے ہیں
کہ کیا مانگیں گے
چلو کوئی دیپک
کوئی تارہ مانگیں گے
اپنے لیے کوئی پیارا مانگیں گے
جو خوشیوں کی نوید ہوجائے
جسے دیکھ کر ہماری بھی عید ہوجائے
 

شمشاد

لائبریرین
میں ابھی آپ کے انٹرویو میں پوچھنے ہی والا تھا کہ “ شادی کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟“

:wink: :wink: :wink: :wink:
 

دوست

محفلین
:D :D :D
تعریف کا شکریہ۔
شاعری میرے اداس لمحوں کا حاصل ہوتی ہے۔ اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ میرا شادی کا کوئی ارادہ بن رہا ہے۔ یہ ویسے پچھلی عید پر لکھی تھی۔بوجوہ اسے پوسٹ نہ کرسکا۔ :twisted:
 

دوست

محفلین
اداسی موڈ پر منحصر ہوتی ہے۔ ہر وقت ہر کوئی خوش تو رہ نہیں سکتا۔ سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حجاب

محفلین
دوست نے کہا:
سنا ہے کل عید آرہی ہے
ہم پر تو اداسی چھارہی ہے
سنا ہے خوشیوں کے میلے ہونگے
مگر ہم! ہم تو اکیلے ہونگے
سنا ہے لوگ چانددیکھیں گے
اور دعا مانگیں گے
مگر ہم سوچ رہے ہیں
کہ کیا مانگیں گے
چلو کوئی دیپک
کوئی تارہ مانگیں گے
اپنے لیے کوئی پیارا مانگیں گے
جو خوشیوں کی نوید ہوجائے
جسے دیکھ کر ہماری بھی عید ہوجائے

واہ بہت خوب اچھی نظم ہے ،ویسے اگر آپ یہ عید کے اشعار اور نظم والے دھاگے میں لکھتے تو کیا کوئی ٹیکس لگتا :?
 

سارہ خان

محفلین
دوست نے کہا:
سنا ہے کل عید آرہی ہے
ہم پر تو اداسی چھارہی ہے
سنا ہے خوشیوں کے میلے ہونگے
مگر ہم! ہم تو اکیلے ہونگے
سنا ہے لوگ چانددیکھیں گے
اور دعا مانگیں گے
مگر ہم سوچ رہے ہیں
کہ کیا مانگیں گے
چلو کوئی دیپک
کوئی تارہ مانگیں گے
اپنے لیے کوئی پیارا مانگیں گے
جو خوشیوں کی نوید ہوجائے
جسے دیکھ کر ہماری بھی عید ہوجائے

بہت خوب شاکر ۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
فورم کا صفحہِ اول » محفلِ ادب » بزم سخن » میں شاعر تو نہیں ہوں مگر۔۔
میں شاعر تو نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی کبھی دل مچل جاتا ہے۔ وہ دھاگہ اصلی والے اشعار کے لیے تھا۔ یہ تو بس تک بندی ہے شاید وہ بھی نہیں۔۔۔ اس لیے۔۔۔
 

حجاب

محفلین
اوکے جناب کوئی بات نہیں ،ویسے وہاں جو نظمیں میں نے لکھی ہیں اُن کے شاعر کا نام مجھے نہیں پتہ اصل ہیں کہ نقل۔
 
Top