غالب کے اشعار سے سجی کولکتہ کی گلیاں

_100551706_g1.jpg

نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پروا
گر نہیں مرے اشعار میں معنی، نہ سہی

سچ تو یہ ہے کہ غالب کو ستائش کی تمنا بھی تھی اور صلے کی پروا بھی، اور انھیں یہ بھی معلوم تھا کہ ان کے اشعار میں معنی نہیں جہان معانی آباد ہے۔
انڈیا میں غالب کی ان دنوں دھوم نظر آتی ہے۔ دہلی میں اگر غالب کی دلی سجائی جاتی ہے تو مغربی بنگال کے درالحکومت کولکتے میں مرزا غالب سٹریٹ ان دنوں اوراق مصور بنے ہوئے ہیں۔
اردو کے ایک متوالے اور غالب کے مداح مدور پتھریا نے اپنی جیب خاص سے مرزا غالب سٹریٹ کو اسم با مسمی بنانے کا عزم کیا ہے اور اس کے اثرات نمایاں ہیں۔
_100551707_g2.jpg

مدور پتھریا نے بتایا کہ سڑک پر بدنما نظر آنے والے بجلی کے بکسے ان کے لیے اوراق مصور بن گئے ہیں۔ انھیں یہ خیال ایک اشتہار دیکھ کر آیا اور پھر انھوں نے محکمۂ بجلی سے رجوع کیا۔
انھیں ان کا یہ خیال پسند آیا اور پھر انھوں نے اس جانب کام شروع کیا۔ پہلے پہل تو انھوں نے کولکتے کی تہذیب و ثقافت اور ورثے کے لحاظ سے کچھ باکس کو پینٹ کیا اور پھر ان کے فطری میلان نے ممیز لگائی اور وہ پاک سٹریٹ سے مرزا غالب سٹریٹ پہنچ گئے۔
انھوں نے بتایا کہ ہر چند کہ مرزا غالب اس سٹریٹ پر کولکتہ کے دورے میں نہیں ٹھہرے تھے، شاید وہاں سے ان کا گزر بھی نہ ہوا ہو لیکن کلکتہ کے قلب میں واقع ایک سٹریٹ کو ان کا نام دینا ان کے شایان شان ہے۔
_100552009_g6.jpg

انھوں نے کہا کہ اس سڑک پر کولکتہ بستا ہے۔ یہاں مسجد بھی ہے اور قحبہ خانہ بھی اور انھوں نے غالب سٹریٹ کو غالب کے اشعار سے مزین کر دیا ہے۔
اس سٹریٹ پر درجنوں بجلی کے بکسے ہیں اور وہ ہر ایک کو غالب کے اشعار کے ذریعے معنی خیز بنانا چاہتے ہیں۔مدور پتھریا نے کہا: 'بجلی کے یہ بکسے اب صرف بکسے نہیں رہے یہ ہماری وراثت کا حصہ بن گئے ہیں
_100552011_g3.jpg

'مرزا غالب کا کلام اپنے آپ میں ایک جہان ہے۔ جہاں قحبہ خانہ ہے وہاں موجود بجلی کے بکسے پر میں نے غالب کا ایک مصرع لکھا ہے۔ 'گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی' جسے دیکھ کر پڑھنے والے کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ ضرور پھیل جائے گی۔'
انھوں نے کہا کہ وہ غالب کے اشعار میں نئی معنویت دیکھتے ہیں جس سے اس گلی کے رہنے والے خود کو جوڑ کر دیکھ سکیں۔
_100552013_whatsapp-image-2018-03-24-at-12.09.jpg

مدور پاتھریا سوشل میڈیا نٹورک واٹس ایپ پر ایک اردو لورز گروپ بھی چلاتے ہیں۔ انھوں نے جب چند تصاویر پوسٹ کیں تو اردو کے متوالوں نے انھیں اپنے اپنے انداز میں داد دی۔
عرفان علی مرزا نے لکھا: 'بہت دنوں بعد یہ شعر نظر سے گزرا۔ یار سے چھیڑ چلی جائے اسد/ گر نہیں وصل تو حسرت ہی سی
مدور صاحب اگر آپ اسی طرح چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب دیوان غالب کولکتہ کی سڑکوں پر ملیں گے۔'
_100552015_g4.jpg

مدور پتھریا نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک بکسے کو ڈیزائن اور پینٹ کرنے پر مجموعی خرچ 2600 روپے آتا ہے اور انھوں نے اس کام کے لیے ایک لاکھ پیشگی رقم ادا کردی ہے تاکہ جلد از جلد ان کی تمنا پوری ہو۔انھوں نے کہا: 'یہ پیسے خرچ کرکے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔'
_100552017_g5.jpg

اسی گروپ کے سرگرم رکن ابھے پھڈنس نے بی بی سی کو بتایا کہ 'یہ شاندار خیال ہے جسے بہترین انداز میں زمین پر اتارا گیا۔ انھوں نے ایک ایک شعر کو منتخب کرنے میں اپنا وقت لیا ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔'
مدور نے مدر ٹریزا، پاپ سٹار لوئی بینک، مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس، ایس ڈی برمن، آر ڈی برمن جیسی بہت سی شخصیتوں کے حوالے سے بھی کئی بجلی کے بکسے پینٹ کیے۔
_100552029_g7.jpg

یعنی بجلی کے بوسیدہ مدقوق بکسے ان کے لیے اوراق مصور بن گئے اور ہر ایک ہندوستانی اور کولکتے کی ثقافت کے گواہ۔

غالب کے اشعار سے سجی کولکتہ کی گلیاںربط
 

محمد وارث

لائبریرین
غالب سے محبت تو خوب ہے لیکن اگر آج غالب زندہ ہوتے اور یہ سب کچھ دیکھتے تو اپنے ہی اشعار سمجھ نہ پاتے، سمجھنا تو دُور ان کا ایک لفظ بھی پڑھ نہ پاتے!
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر اردو میں لکھتے تو دیوناگری والے بھارتی کچھ بھی نہ پڑھ پاتے!!!
اصولی طور پر تو اردو ہی میں لکھنا چاہیئے تھا کہ غالب نے اردو ہی میں لکھے تھے لیکن اگر ہر خاص و عام کو پڑھوانے ہی تھے تو اردو میں لکھ کر رومن بھی کہیں نیچے لکھ دیتے!
 

فاتح

لائبریرین
رومن پر مجھے بھی اعتراض ہے لیکن کام بہت اچھا ہے۔
مصور نے پس منظر کے رنگوں کا انتخاب بھی شعر کے مضمون کے مطابق کیا ہے۔ مثلاً بازیچۂ افطال کی مناسبت سے شوخ رنگ، رگوں میں دوڑتے پھرنے اور لہو کی مناسبت سے سرخ رنگ، مسائلِ تصوف کے لیے بنفشی اور نیلگوں، اگر اور جیتے رہتے پر مرگ کی علامت سیاہ، وغیرہ وغیرہ
 

الف عین

لائبریرین
یادش بخیر ہم ایک زمانے میں (1978-79) اسی سٹریٹ کے قریب رہتے تھے۔ رفیع احمد قدوائی روڈ کے پاس تال تلا لین میں۔
 
سوال: کیا یہ درست ہے کہ افراد کے مجموعے کے لیے اردو میں جو الفاظ ہیں ان میں سے کچھ مذکر ہیں اور کچھ مونث، مثلاً
گروہ مذکر
عوام مذکر
جماعت مونث
ٹولی مونث

جبکہ عربی میں شاید ہم نے پڑھا تھا کہ جماعت یا گروہ کے لیے جو الفاظ ہیں وہ مونث ہوتے ہیں۔
 
سوال: کیا یہ درست ہے کہ افراد کے مجموعے کے لیے اردو میں جو الفاظ ہیں ان میں سے کچھ مذکر ہیں اور کچھ مونث، مثلاً
گروہ مذکر
عوام مذکر
جماعت مونث
ٹولی مونث

جبکہ عربی میں شاید ہم نے پڑھا تھا کہ جماعت یا گروہ کے لیے جو الفاظ ہیں وہ مونث ہوتے ہیں۔
میری ناقص رائے میں تو آپ درست ہی کہ رہے ہیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سوال: کیا یہ درست ہے کہ افراد کے مجموعے کے لیے اردو میں جو الفاظ ہیں ان میں سے کچھ مذکر ہیں اور کچھ مونث، مثلاً
گروہ مذکر
عوام مذکر
جماعت مونث
ٹولی مونث

جبکہ عربی میں شاید ہم نے پڑھا تھا کہ جماعت یا گروہ کے لیے جو الفاظ ہیں وہ مونث ہوتے ہیں۔
گروہ تو مذکر ہے۔ البتہ پاکستان کی عوام ، عوام کو مونث کہتی ہے ۔ :LOL:۔ جب کہ یہ عام کی جمع ہونے کی وجہ سے مذکر ہی ہے۔ اس کے مونث ہونے کی وجہ شاید اسے قوم کے متبادل کے طور پر استعمال ہونا ہے۔
جماعت اور ٹولی تو خیر مونث ہی ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top