بہت دلچسپ خطوط ہیں۔ ضیا محی الدین نے بھی کمال کیا ہے۔ پہلا خط کیا سنا، سارے ہی سن ڈالے۔
السلام علیکم
فرخ بھائی ، یہ تو بہت نیکی کا کام کیا ہے آپ نے ۔ آپ کے پاس کیا تمام خطوط کے روابط موجود ہیں ؟
میں نے چند ماہ پہلے ان روابط کو ترتیب سے اکٹھا کرنا شروع کیا تھا لیکن مجھے بہت سے روابط نہیں ملے تھے تب ۔ انھی روابط کو دیکھ کر مجھے لائبریری کے لیے غالب پر ایک جدا ٹیم کی تشکیل کر کے کام کروانے کا آئیڈیا آیا تھا اور لائبریری میں غالب ٹیم کے لیے پہلا پراجیکٹ بھی ڈیزائن کیا ہوا ہے ۔ اگر آپ یہاں تمام روابط پیش کر رہے ہیں تو یہ بہت اچھا ہو گا بلکہ غیبی مدد کہنا چاہیے ۔
بہت شکریہ جناب۔ میںنے بھی جب یو ٹیوب پر یہ خطوط سنے تو فورآ سے پیش تر انہیں ڈاؤنلوڈ کر کے ایم پی تھری میں تبدیل کار لیا تھا۔ اب بھی کار میں اکثر یہی خطوط سنتا ہوں۔
بہت عہی عمدہ
اس دھاگے پر لکھنا چاہ رہا تھا کہ ایک اور سخنورانہ حرکت، لیکن پھر سوچا کہ اس پر بھی بات نہ شروع ہو جائے