فاتح
لائبریرین
جب سے فرخ (سخنور) صاحب نے بیاض غالب (دیوانِ غالب بخط غالب) سکین کر کے آنلائن رکھا تھا میں اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کے لیے غالب کے خط میں کوئی وال پیپر بنانا چاہتا تھا مگر گرافک ڈیزائننگ سے نا بلد ہونے کے باعث ہمت نہیں ہوئی۔ خیر خدا خدا کر کے یہ وال پیپر بنایا ہے لیکن اس میں جو نستعلیق فونٹ استعمال کیا ہے وہ نہ علوی ہے نہ جمیل کہ دونوںہی فوٹو شاپ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن بہرحال یہ بھی ایک مسروقہ فونٹ ہی ہے
گر تجھ کو ہے یقینِ اجابت دعا نہ مانگ
یعنے بغیر یک دلِ بے مدّعا نہ مانگ
یعنے بغیر یک دلِ بے مدّعا نہ مانگ