حمیرا عدنان
محفلین
ایک بھنگن، مرے ہوئے کتے کے گوشت کو انسانی کھوپڑی میں ڈال کر لے جا رہی تھی. یہ گوشت شراب میں پکایا گیا تھا. اس میں سے گندی بدبو آ رہی تھی اور ایک ایسے گندے کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا جو عورت کے حیض کے خون میں آلودہ تھا. اس کیفیت کو دیکھ کر ایک شخص نے بھنگن سے سوال کیا کتا پلید ہے، مردہ انسان کی کھوپڑی قابل نفرت ہے، شراب پلید، عورت کے حیض کا کپڑا پلید، جس کو کوئی چھونا بھی پسند نہ کرے اور اس میں سے بو بھی آ رہی ہے. اسکو چھپانے کا کیا فائدہ؟
تو بھنگن نے جواب دیا گویا کہ تمام اشیاء گندی اور قابلِ نفرت ہیں، لیکن غدار کی نگاہ ان سے بھی بری ہے، ان اشیاء کو ڈھانپ کر اس لیے لے جا رہی ہوں کہ کسی غدار کی بری نظر سے یہ چیزیں اور زیادہ خراب نہ ہو جائیں..