غداری کیس: شریک ملزمان کو شامل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور

زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے شریک ملزمان کو مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب، جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی جانب سے مقدمے میں شریک ملزمان کو شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس فیصل عرب نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر دیا گیا جبکہ ایک جج نے فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی شامل کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں وفاقی حکومت کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد کے بیانات بھی قلم بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

سابق صدر کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کے پاس اور کوئی چارہ نہیں کہ شریک ملزمان کے نام مقدمے میں شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے اقدام کے حوالے سے درخواست میں کور کمانڈرز کے ناموں کا بھی ذکر کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ 600 سول وفوجی مددگاروں اور معاونین کوشریک ملزمان کےطورپرشامل کیاجائے جن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) حمید ڈوگر، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر شامل ہیں۔
http://www.express.pk/story/304379/
 
زرقا مفتی

محفلین
اب بہت سے پردہ نشین ہستیاں بھی بے نقاب ہوں گی۔

میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ مقدمہ ختم ہو گیا ۔ کیونکہ مشرف کے وکلا نے 600 افراد کو شامل کرنے کی درخواست دی تھی اگر یہ من و عن قبول کر لی گئی ہے تو حکومت کے لئے نیا مقدمہ بنانا تقریبا نا ممکن ہو گا
 
منقب سید

محفلین
میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ مقدمہ ختم ہو گیا ۔ کیونکہ مشرف کے وکلا نے 600 افراد کو شامل کرنے کی درخواست دی تھی اگر یہ من و عن قبول کر لی گئی ہے تو حکومت کے لئے نیا مقدمہ بنانا تقریبا نا ممکن ہو گا
قابل احترام بہن مقدمہ بے شک ختم ہو جائے لیکن جو پنڈورا بکس کھُل گیا ہے عدالت کی جانب سے درخواست منظور کرنے سے اس کے بعد میڈیا نے ان 600 کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کی "آتما رول" دینی ہے۔
 
اگر یہ من و عن قبول کر لی گئی ہے تو حکومت کے لئے نیا مقدمہ بنانا تقریبا نا ممکن ہو گا
درخواست من و عن قبول نہیں کی گئی جزوری طور پر قبول کی گئی ہے اور صرف شوکت عزیز، زاہد حامد اور عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک مجرمان میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سابق فوجی صدر کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی طرف سے تین نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق اس وقت کی وفاقی حکومت اور اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کو شریک جرم کرنے سے متعلق درخواست کو جزوی طور پر منظور کر لیا ہے۔

خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے اپنے فیصلے میں اُس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

میری رائے میں یہ ایک بہتر فیصلہ ہے۔ کیونکہ مشرف کے حمایتی کافی عرصے سے یہ پراپیگنڈہ کر رہے تھے کہ عدالت جانبدار ہے لیکن آج کے فیصلے سے غیر جانبداری ثابت ہوگئی :)
 
اب نون بتائے شریک ملزمان کو کابینہ میں کیوں جگہ دے رکھی تھی
محترمہ آپ خود بتائے کہ ساری پارٹیوں کے لوٹوں کے تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے اور شیخ رشید کے ان کی سٹیج پر ہوتے ہوئے کیا تحریک انصاف کو یہ سوال زیب دیتا ہے؟

زاہد حامد نے بہت اچھا قدم اٹھایا استعفی دے کر:)
 
نوازشریف نے زاہد حامد کو یہ کہہ کر وزیر بنایا تھا (فیض صاحب سے معذرت کے ساتھ)

میرے قاتل میرے دلدار میرے پاس رہو

نون کے لوٹے تو بخشی ہو ئی روحیں ہیں
اور وہ جو موروثی سیاست سے تنگ آ کر تحریک انصاف میں شامل ہو ں اُن کے لئے
ہم تو ٹھہرے گنہگار
 
نایاب

لائبریرین
زاہد حامد کا بنا تاخیر استعفی ۔۔۔۔۔۔ عکاس ہے کہ ابھی کچھ لوگوں کے ضمیر زندہ ہیں ۔
وفاقی وزیر قانون نے یہ قدم اٹھا کر مجھ ایسے " مجبوروں و مقہوروں " کے دلوں میں قدر اپنی بڑھا لی ۔
" شریک جرم " کی بات چلنا ہی مشکل تھی ۔ اب چل نکلی ہے ۔ اب پہنچے گی اپنی " ابتدا " تک ۔۔
ان شاءاللہ
عدالت نام ہے " جانبداری و غیر جانبداری " سے دور رہتے صرف انصاف کرنے کا ۔
کاش کہ انصاف کی تلوار اپنی پوری قوت سے حرکت میں آئے ۔
اور ہر اس "آمر و جمہور" کا سر اڑائے جو کہ عوام پاکستان اور پاکستان کی بربادی کے کسی طور بھی ذمہدار ہیں ۔
زاہد حامد کا اس قدر سرعت سے استعفی دینا ۔ کہیں اس حقیقت کی دلیل تو نہیں کہ واقعی " سب " ہی شامل تھے ؟
سن ستتر کے بعد سے " لوٹے " ہی پاکستانی عوام کے نصیب میں ہیں ۔۔۔۔
اب چاہے ان لوٹوں سے وضو کیا جائے یا کہ استنجا ۔۔۔۔۔۔۔ لوٹا بہر طور لوٹا ہی رہے گا ۔۔۔
بہت دعائیں
اب بہت سے پردہ نشین ہستیاں بھی بے نقاب ہوں گی۔ :highfive:
قابل احترام بہن مقدمہ بے شک ختم ہو جائے لیکن جو پنڈورا بکس کھُل گیا ہے عدالت کی جانب سے درخواست منظور کرنے سے اس کے بعد میڈیا نے ان 600 کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کی "آتما رول" دینی ہے۔
 
منقب سید

محفلین
زاہد حامد کا بنا تاخیر استعفی ۔۔۔۔۔۔ عکاس ہے کہ ابھی کچھ لوگوں کے ضمیر زندہ ہیں ۔
وفاقی وزیر قانون نے یہ قدم اٹھا کر مجھ ایسے " مجبوروں و مقہوروں " کے دلوں میں قدر اپنی بڑھا لی ۔
" شریک جرم " کی بات چلنا ہی مشکل تھی ۔ اب چل نکلی ہے ۔ اب پہنچے گی اپنی " ابتدا " تک ۔۔
ان شاءاللہ
عدالت نام ہے " جانبداری و غیر جانبداری " سے دور رہتے صرف انصاف کرنے کا ۔
کاش کہ انصاف کی تلوار اپنی پوری قوت سے حرکت میں آئے ۔
اور ہر اس "آمر و جمہور" کا سر اڑائے جو کہ عوام پاکستان اور پاکستان کی بربادی کے کسی طور بھی ذمہدار ہیں ۔
زاہد حامد کا اس قدر سرعت سے استعفی دینا ۔ کہیں اس حقیقت کی دلیل تو نہیں کہ واقعی " سب " ہی شامل تھے ؟
سن ستتر کے بعد سے " لوٹے " ہی پاکستانی عوام کے نصیب میں ہیں ۔۔۔۔
اب چاہے ان لوٹوں سے وضو کیا جائے یا کہ استنجا ۔۔۔۔۔۔۔ لوٹا بہر طور لوٹا ہی رہے گا ۔۔۔
بہت دعائیں
زاہد حامد کا استعفیٰ تا حال تو ان کا ذاتی فیصلہ ہی ہے جو کہ انصاف پسندانہ سوچ کی دلیل ہے۔ میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ بہت سے پردہ نشینوں کے نام بھی آئیں گے سامنے۔ تو انتظار کریں ابھی بیوروکریسی اور صحافت کے بُرج بھی ہلیں گے۔
 
میرے محترم بھائی میری ناقص معلومات کے مطابق یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ملوث ہونے کے " صرف " شبہے " میں اک " با اختیار " خود اپنی مرضی سے استعفی دے رہا ہے ۔ ورنہ پاکستان میں تو " مسلمہ مجرم " ہزار رپورٹوں میں کے بعد بھی اپنے اختیار سے دستبردار نہیں ہوتے ۔ آپ نے سچ کہا کہ " پنڈورہ بکس " کھل چکا ہے ۔ پاک فوج کو تو " کلین چٹ " مل گئی ۔ مگر جن " سیاستدانوں " نے جناب مشرف کی بہائی گنگا میں صبح شام اشنان فرمایا تھا اور مشرف کے ہر فیصلے کی تائید کی تھی ۔ اب وہ سب اک دوسرے کے پول سر عام کھولیں گے ۔
بہت دعائیں
 
طارق عظیم اور ماروی میمن بھی تو مشرف کے قریبی ساتھی تھے وہ بھی استعفی دے دیں
یہ لوگ مشرف کے ساتھی تو تھے ق لیگ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے مگر اتنے قریبی نہیں تھے جتنے شیخ رشید ، چودھری شجاعت اور پرویز الہی وغیرہ تھے۔
دوستوں کی یاد دہانی کے لئے عرض کردوں کہ شیخ رشید نے تو 3 نومبر 2007 کے پی سی او کے آنے سے پہلے ہی میڈیا میں اس کے بارے میں اشارۃً بتا دیا تھا اور کہا تھا کہ کچھ "ایمرجنسی پلس " ہوگا۔ :)
 
زرقا مفتی

محفلین
نون والے خوش فہمی دور کریں زاہد حامد کو شدید مخالفت کا سامنا
اتنے بھی اخلاقیات کے چیمپئن نہیں کہ رضاکارانہ استعفے پیش کریں
 
نون والے خوش فہمی دور کریں زاہد حامد کو شدید مخالفت کا سامنا
اتنے بھی اخلاقیات کے چیمپئن نہیں کہ رضاکارانہ استعفے پیش کریں
جی بالکل اخلاقیات کا چیمپئن ہوتا تو نا کبھی مشرف کا ساتھ بنتا اور نا کبھی اس کے حق میں ووٹ دیتا۔ :)
غالباً اس کو پارٹی قیادت کی طرف سے بھی کہا گیا ہوگا۔ حقیقت چند دن میں سامنے آجائے گی۔ :)
 
نون لیگ کا ہے دہرا معیار
سر آنکھوں پر ضیا کی پیداوار
مشرف کے ساتھی غدار

اگر یہ سلسلہ شروع کرنا ہے تو ایوب کے مارشل لا سے کریں
پھر ضیا کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالیں
تاکہ ہمیں شریفوں سے نجات ملے
اس کے بعد مشرف کے ساتھ مل کر غداری کرنے والوں کا احتساب کریں
لیکن اگر نون نے احتساب ہی کرنا ہوتا تو ماروی میمن ، طارق عظیم اور زاہد حامد کو وزیر اور مشیر کے عہدے نہ دیتی

زاہد حامد بھی تو ایک برگیڈیئر حامد نواز کے فرزند ارجمند ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد ضیا دور میں نوازے گئے کئی ملکوں میں سفارتکار رہے ۔
 
ضیا کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالیں
تاکہ ہمیں شریفوں سے نجات ملے
اگر ضیاء کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالا تو پھر مشرف کو ووٹ دینے کے جرم میں عمران کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا۔
س کے بعد مشرف کے ساتھ مل کر غداری کرنے والوں کا احتساب کریں
آپ کی رائے میں شیخ رشید جو 3 نومبر کے مشرف اقدامات میں اس کا ساتھی تھا کا اس وجہ سے اور مشرف کا 3 نومبر کے اقدامات پر احتساب ہونا چاہئے یا نہیں ؟
 
Top