غداری کیس: شریک ملزمان کو شامل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور

زرقا مفتی

محفلین
اگر ضیاء کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالا تو پھر مشرف کو ووٹ دینے کے جرم میں عمران کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا۔

آپ کی رائے میں شیخ رشید جو 3 نومبر کے مشرف اقدامات میں اس کا ساتھی تھا کا اس وجہ سے اور مشرف کا 3 نومبر کے اقدامات پر احتساب ہونا چاہئے یا نہیں ؟

آپ ایک عام ووٹر اور وزیر کا فرق شاید نہیں سمجھتے
مشرف کے ووٹرز کو جیل میں ڈالنے کے لئے تقریبا 70 اسی لاکھ لوگوں کو جیل میں ڈالنا ہوگا
کیونکہ اعداد و شمار کے مطابق ووٹنگ کی شرح اکیاون فیصد کے لگ بھگ تھی
پہلے ضیا کے ساتھیوں کی بات کریں پھر مشرف کی طرف آئیں
شیخ رشید کو جیل میں ڈالنے کی اتنی جلدی کیا ہے ویسے بھی بقول آپکے عدالت نے تو صرف تین افراد پر نظر کرم فرمائی ہے
 
آپ ایک عام ووٹر اور وزیر کا فرق شاید نہیں سمجھتے
آپ شاید ایک ووٹر اور ووٹروں کے لیڈر اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے کمپین چلانے والے کے درمیان فرق نہیں سمجھتیں۔
شیخ رشید کو جیل میں ڈالنے کی اتنی جلدی کیا ہے
یہ میرے سوال کا جواب نہیں۔ میں آپ کا مؤقف جاننا چاہتا ہوں شیخ رشید اور مشرف کے بارے 3 نومبر کے اقدامات کے حوالے سے۔ آپ کے جواب سے یوں لگتا ہے کہ آپ شیخ رشید اور مشرف کے سزا ملنے کے حق میں نہیں ہیں۔
بقول آپکے عدالت نے تو صرف تین افراد پر نظر کرم فرمائی ہے
یہ میرے بقول نہیں میڈیا میں اور بی بی سی جس کا حوالہ بھی میں نے دیا تھا میں آئی خبر ہے :)
 
زرقا مفتی

محفلین
عمران خان نے تو صرف ایک ووٹ ہی |ڈالا اور اس کے لئے قوم سے معافی بھی مانگ لی
شریفوں کوضیا کا ساتھ دینے پر کبھی شرمندگی بھی نہیں ہوئی۔ اسکے زیر سایہ وزارت لینے پر کبھی احساس جرم نہیں ہوا۔
میں بلا تخصیص احتساب کے حق میں ہوں۔
سب کا احتساب ہونا چاہیئے لیکن اگر صرف شریفوں کا انتقام لینا مقصود ہے تو میں اسکی حمایت نہیں کرتی
مگر حکومتِ وقت صرف اپنے حساب برابر کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ شیخ رشید کا نام آپ اس لئے لے رہے ہیں کہ اُس کی باتوں سے شریفوں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔2006 میں شیخ رشید کی درخواست پر ریلوے کا وزیر بنایا گیا ۔ جبکہ ایمرجنسی 2007 میں لگائی گئی۔
بھٹو کی حکومت ہٹا کر اُس کا عدالتی قتل کیوں کیا گیا ۔ضیا کی باقیات کو کیوں اقتدار کے ایوانوں میں جگہ ملی ۔ انہیں نکال کر باہر کریں
 
عمران خان نے تو صرف ایک ووٹ ہی |ڈالا اور اس کے لئے قوم سے معافی بھی مانگ لی
عمران نے مشرف کے ریفرنڈم کے موقع پر اس کے حق میں باقاعدہ تحریک چلائی تھی اکیلےووٹ نہیں دیا۔
اس نے بعد میں اس عمل پر معافی مانگ لی ۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔
شریف برادران بھی اب خود کو ضیاء سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شیخ رشید کی درخواست پر ریلوے کا وزیر بنایا گیا ۔ جبکہ ایمرجنسی 2007 میں لگائی گئی۔
شیخ رشید آخر تک مشرف کا ساتھ رہا۔ اور ایمرجنسی پلس لگنے کا بھی میڈیا کو اسی نے بتایا تھا۔
شیخ رشید کا نام آپ اس لئے لے رہے ہیں کہ اُس کی باتوں سے شریفوں کو تکلیف پہنچتی ہے
شیخ رشید کی باتوں سے عمران کو بھی بہت تکلیف ہوتی رہی ہے۔ مگر اب حسب عادت اس نے یوٹرن لیکر اسے اپنا استاد مان لیا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
عمران نے مشرف کے ریفرنڈم کے موقع پر اس کے حق میں باقاعدہ تحریک چلائی تھی اکیلےووٹ نہیں دیا۔
اس نے بعد میں اس عمل پر معافی مانگ لی ۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔
شریف برادران بھی اب خود کو ضیاء سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیخ رشید آخر تک مشرف کا ساتھ رہا۔ اور ایمرجنسی پلس لگنے کا بھی میڈیا کو اسی نے بتایا تھا۔

شیخ رشید کی باتوں سے عمران کو بھی بہت تکلیف ہوتی رہی ہے۔ مگر اب حسب عادت اس نے یوٹرن لیکر اسے اپنا استاد مان لیا ہے۔

ضیا کو تو اللہ تعالی نے بلا لیا
اور شریفوں نے اس بلاوے کا فائدہ اُٹھا لیا
ایمرجنسی کی اطلاع تو اخبار والوں نے بھی دی اُن کو بھی سزا ملے گی کیا؟
 
ایمرجنسی کی اطلاع تو اخبار والوں نے بھی دی اُن کو بھی سزا ملے گی کیا؟
تو آپ کے خیال میں شیخ رشید ایمرجنسی جو اصل میں پی سی او تھا کے وقت مشرف کا ساتھی نہیں تھا !
آپ کی باتوں سے لگتا ہے آپ شیخ رشید عرف شیدا ٹلی کو بچانا چاہتے ہیں :)
 
زیک

مسافر
شریفوں کوضیا کا ساتھ دینے پر کبھی شرمندگی بھی نہیں ہوئی۔ اسکے زیر سایہ وزارت لینے پر کبھی احساس جرم نہیں ہوا۔
میں بلا تخصیص احتساب کے حق میں ہوں۔
عمران خان نے کبھی ضیاءالحق اور اس کے دور حکومت کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے؟
 
زرقا مفتی

محفلین
x1404927_88147466.jpg.pagespeed.ic.VIeN06QZEO.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-11-23&edition=LHR&id=1404927_88147466
 
Top