محمد وارث

لائبریرین
غزلوں میں بُو

مرزا رفیع سودا اردو کے بڑے نامور شاعر تھے۔ بادشاہ شاہ عالم نے جب انکی شاگردی اختیار کی تو ایک روز سودا سے کہا کہ آپ ایک روز میں کتنی غزلیں کہہ لیتے ہیں۔

سودا نے جواب دیا کہ وہ ایک دن میں دو چار شعر کہہ لیتے ہیں۔

یہ سن کر بادشاہ نے کہا، واہ استادِ محترم، ہم تو پاخانے میں بیٹھے بیٹھے چار غزلیں کہہ لیتے ہیں۔

سودا نے جواب میں کہا۔

"حضور ان غزلوں میں بُو بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔"

یہ کہا اور بادشاہ کے پاس سے چلے آئے اور بعد میں بادشاہ کے بار بار بلاوے پر بھی اسکی خدمت میں نہ گئے۔
 

تیشہ

محفلین
سلام ، کیسے ہیں آپ وارث ص ۔؟ :) یقینا نہایت ہی سکون و آرام میں ہونگے میری طرح ، ،

hehe.gif


آرام سکون کے عرصہ تھوڑا رہ گیا ہے ،،


chips.gif
 
Top