رئیس فروغ غزل۔۔۔اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر۔۔۔رئیس فروغ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر​
ہم لوگ بُرے لوگ ہیں، ہم سے نہ ملا کر​
شاید کسی آواز کی خوشبو نظر آئے​
آنکھیں ہیں تو خوابوں کی تمنا بھی کیا کر​
باتوں کے لیے شکوہ موسم ہی بہت ہے​
کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سُنا کر​
سونے دے انھیں رنگ جو سوئے ہیں بدن میں​
آوارہ ہواؤں کو نہ محسوس کیا کر​
تو صبح بہاراں کا حسین خواب ہے پھر بھی​
آہستہ ذرا اوس کی بوندوں پہ چلا کر​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
واہ ہ ہ ہ ہ چھوٹے بھیا کیا کہنے آپ کے انتخاب کے ۔ ۔ ۔۔ ۔:)
بہت پسند آیا ہمیں تو یہ کلام :great:
سوچا تھا اپنی پسند کا شعر یہاں کوٹ کر لوں گی لیکن دیکھا تو ساری غزل ہی پسندیدہ ٹہری۔ ۔
بہت شکریہ
خوش رہو بھیا ہمیشہ ہمیشہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ ہ ہ ہ ہ چھوٹے بھیا کیا کہنے آپ کے انتخاب کے ۔ ۔ ۔۔ ۔:)
بہت پسند آیا ہمیں تو یہ کلام :great:
سوچا تھا اپنی پسند کا شعر یہاں کوٹ کر لوں گی لیکن دیکھا تو ساری غزل ہی پسندیدہ ٹہری۔ ۔
بہت شکریہ
خوش رہو بھیا ہمیشہ ہمیشہ

رئیس فروغ صاحب کا کلام پسند کرنے کا بیحد شکریہ۔
 
Top