غزل۔

آب حیات

محفلین
ایک غزل پیشِ خدمت ہے۔۔۔۔
خوشبو میں چلے آو جو بادِ صبا کیساتھ
ہے لطف اجابت ہو منسلک دعا کیساتھ
ہیں خنجر و شمشیر میسر کئے ہوئے
آمادگی ظاہر ہے برابر جفا کیساتھ
چاہتے ہیں جب بھی ہوتا ہے حاظر خیال میں
چلتا ہے مگر تختِ سلیماں ہوا کیساتھ
محتاجِ سفرِ وادیٗ سینا نہیں مومن
ہوتا ہے ہر لحظہ وہ گویا خدا کیساتھ
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
بہت پیاری غزل ہیں آپ کی مگر سر میرے کمپیوٹر میں 98 ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی پروبلم ہیں میں یہ جانناچاہتا ہو کہ یہ آپ نے لکھی ہیں یا ،،،،مومن صاحب کی ہیں اسلیے کہ آپ نی زکر کیا ہیں ،جیساکہ میں بتا چکا ہو کے میرے کمپیوٹر میں 98 اس وجہ سے مسلہ ہیں اگر بتا دے تو مہربانی ہو گی
 

آب حیات

محفلین
بہت شکریہ پسند کرنے کا۔

شاید آپ کو آمقطع میں مومن کی وجہ سے شبہہ ہوا کہ یہ غزل مومن کی ہے۔ مگر ایسا نہیں، یہ میری ہی غزل ہے۔

اور اب آپ ذرا windows xp پر آ ہی جاءیں۔ :lol:
 
Top