غزل: اگر تو طے ہے یہی حشر پھر بپا ہوگا۔۔۔

عزیزان من، آداب!
بہت عرصے سے نیا کچھ نہیں پیش خدمت کرنے کو، تو سوچا کہ ایک پرانی غزل سے ہی کام چلا لیا جائے ۔۔۔ اور جب پرانی نکالنی ہی تھی تو سوچا کہ کوئی بہت ہی قدیم نکالنی چاہیے :)

دعاگو،
راحلؔ
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اگر تو طے ہے، یہی حشر پھر بپا ہوگا
وجود اپنا کہیں خاک میں پڑا ہوگا!

کسے خبر تھی کہ یہ تاج، تخت، مال و زر
یہ دو نوالوں کی قیمت پہ بیچنا ہوگا!

اندھیرا چاہ ہے، تنہائی ہے، مگر اے دوست
یہیں کہیں کسی رستے پہ قافلہ ہوگا

وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا

سنبھال رکھتا ہے مدت سے مینہ اشکوں کا
کبھی ملیں گے تو طوفاں کا سامنا ہوگا!

مرے لیے وہ سجاتی تھی جس سے آنکھوں کو
غموں کے ساتھ وہ کاجل بھی بہہ گیا ہوگا!

اسے بھلانے کا راحلؔ بس ایک مطلب ہے
عداوتوں کے سمندر میں ڈوبنا ہوگا!
--------------------------------------------------
 
صابرہ امین

لائبریرین

راحل صاحب ، پُرانے سامان پر کب تک ٹرخائینگے؟ دکان میں کچھ نیا مال بھی رکھیے . :) غزل چونکہ پرانی ہے ، میں اِس پر صرف داد پیش کرنا چاہونگا . قبول فرمائیے .
 
راحل صاحب ، پُرانے سامان پر کب تک ٹرخائینگے؟ دکان میں کچھ نیا مال بھی رکھیے . :) غزل چونکہ پرانی ہے ، میں اِس پر صرف داد پیش کرنا چاہونگا . قبول فرمائیے .
داد و تحسین کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں عرفانؔ بھائی ۔۔۔ جزاک اللہ خیر ۔۔۔غیر تخلیقی کام نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ تخلیقی کام کی طرف طبیعت مائل ہی نہیں ہو پاتی :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ، اچھی غزل ہے ، راحل بھائی!

وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا

اچھا شعر ہے ! بہت خوب!

اندھیرا چاہ ہے، تنہائی ہے، مگر اے دوست
یہیں کہیں کسی رستے میں قافلہ ہوگا
دشمن آپ کو اور " دوست" کو کنویں میں پھینک کر تنہا چھوڑ گئے۔:D
 
Top