غزل برئے اصلاح ۔7

انس معین

محفلین
سر الف عین عظیم فلسفی

ترا یہ حسن ہے ایجاد میری
تجھے آتی نہیں کیوں یاد میری
---------------------------
مرے چہرے جو تم پر عیاں ہوں گے
نہیں گن پاو گے تعداد میری
---------------------------
سنبھالو سانولی آنکھوں کو تم
کرو نہ زندگی برباد میری
---------------------------
ہے چرچا زندگی کے سب غموں کا
نہیں غزلیں یہ بے بنیاد میری​
 
---------------------------
مرے چہرے جو تم پر عیاں ہوں گے
نہیں گن پاو گے تعداد میری
---------------------------

پہلے مصرع کو یوں کرسکتے ہیں
مرے چہرے جو تم پر منکشف ہوں
---------------------------
سنبھالو سانولی آنکھوں کو تم
کرو نہ زندگی برباد میری
---------------------------​

پہلے مصرع کے آخر میں “ہی “ کا اضافہ کرلیجیے

سنبھالو سانولی آنکھوں کو تم ہی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آنکھیں سانولی نہیں ہوتیں صفت کے بیان میں ۔ سیاہ البتہ ہوتی ہیں ۔
سنبھالو تم سیہ آنکھوں کو اپنی۔ کہہ سکتے ہیں ۔
 

الف عین

لائبریرین
ترا یہ حسن ہے ایجاد میری
تجھے آتی نہیں کیوں یاد میری
--------------------------- واضح نہیں، دو لخت بھی ہے
مرے چہرے جو تم پر عیاں ہوں گے
نہیں گن پاو گے تعداد میری
--------------------------- یہ بھی واضح نہیں، پہلا مصرع وزن میں نہیں

سنبھالو سانولی آنکھوں کو تم
کرو نہ زندگی برباد میری
--------------------------- پہلا مصرع وزن میں بھی نہیں
نشیلی آنکھیں کہہ سکتے ہیں. 'کرو نہ' کو 'کرو مت' کر دو
نشیلی آنکھیں اپنی خود سنبھالو
کرو مت.....

ہے چرچا زندگی کے سب غموں کا
نہیں غزلیں یہ بے بنیاد میری
... چرچا ہندی والا؟
مرے ہر رنج و غم کی گفتگو ہے
بہتر گرہ ہو گی
 

الف عین

لائبریرین
سر کیا ہم اردو غزل میں ہندی کے الفاظ نہیں لکھ سکتے ۔۔ یا گریز ہی کرنا چاہیے ؟
ضرور لکھ سکتے ہیں لیکن کنفیوژن نہ پیدا ہو جائے
چرچا اردو میں شہرت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
ہندی میں اسے عام گفتگو کے معنی میں
دوسرے الفاظ جن کے بہتر اردو متبادل نہ مل سکیں اور تقطیع میں وہی آتے ہوں تو ضرور کریں.
 

انس معین

محفلین
حسن اللہ دیتا ہے--کوئی بندہ ایجاد نہیں کرتا
ارشد بھائی میرا اس طرف اشارہ نہیں تھا ۔ میرا اشارہ دیکھنے تک تھا کہ ۔۔
جیسے فلسفی بھائی نے کولمبس اور امریکہ کی بات کی ۔۔ امریکہ تو پہلے سے تھا ۔ امریکا کو کولمبس نے ایجاد تو نہیں کیا ۔ لیکن کولمبس کا امریکا کو دیکھنا اس کی دریافت مانا جاتا ہے
 
Top