منذر رضا
محفلین
السلام علیکم۔اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
الف عین
یاسر شاہ
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی
سردمہری کی ہوا چلتی رہی
آتشِ الفت مگر جلتی رہی
تیری میری ہم نشینی جانے کیوں
دوستوں کو اس قدر کھلتی رہی
جسم سوزِ عشق سے جلتا رہا
جانِ خستہ درد پر پلتی رہی
تیری بابت غیر کی عریاں ہوس
جسم پر رنگِ وفا مَلتی رہی
میں یگانہ تھا، ولے سب کی طرح
زندگی میری سدا ڈھلتی رہی!
شکریہ!
الف عین
یاسر شاہ
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی
سردمہری کی ہوا چلتی رہی
آتشِ الفت مگر جلتی رہی
تیری میری ہم نشینی جانے کیوں
دوستوں کو اس قدر کھلتی رہی
جسم سوزِ عشق سے جلتا رہا
جانِ خستہ درد پر پلتی رہی
تیری بابت غیر کی عریاں ہوس
جسم پر رنگِ وفا مَلتی رہی
میں یگانہ تھا، ولے سب کی طرح
زندگی میری سدا ڈھلتی رہی!
شکریہ!