غزل برائے اصلاح۔ شور پھر ہے بہار آنے کا

منذر رضا

محفلین
السلام علیکم۔ اصلاح کی غرض سے ایک غزل پیش ہے۔
الف عین
یاسر شاہ
سید عاطف علی

شور پھر ہے بہار آنے کا
کیا بنے گا ترے دِوانے کا
سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا
کس نے سیکھا ہے فن ہنسانے کا
مجھ سے نامِ نگار مت پوچھو
میں تمہیں کچھ نہیں بتانے کا
بال و پر اب نہیں رہے، صیاد!
وقت آیا، ہمیں اڑانے کا
جیب و دامن کو چاک کر لے دوست
یہ طریقہ ہے غم چھپانے کا
سب میں طاقت تو ہے گرانے کی
کس میں یے حوصلہ اٹھانے کا
غمزہ و عشوہ و ادائے شوخ
کیا طریقہ ہے دل چرانے کا
تم ہو آزاد،ہم قفس میں ہیں
وقت ہے یہ وفا نبھانے کا
ہاں! شبِ ہجر ، تھا یگانہ میں
حوصلہ تیرے ناز اٹھانے کا

شکریہ!
 

یاسر شاہ

محفلین
بھائی منذر کیسے ہیں آپ ؟


شور پھر ہے بہار آنے کا
کیا بنے گا ترے دِوانے کا
خوب

سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا
کس نے سیکھا ہے فن ہنسانے کا

مجھ سے نامِ نگار مت پوچھو
میں تمہیں کچھ نہیں بتانے کا
مخاطب مجہول ہے -اگر خود محبوب ہی ہے تو اس کے ذکر سے ہی مضمون میں جان پیدا ہوگی یعنی محبوب خود آپ کے محبوب کا نام پوچھتا ہے -


بال و پر اب نہیں رہے، صیاد!
وقت آیا، ہمیں اڑانے کا

خوب -<اب > کو <جب> بھی کر سکتے ہیں

جیب و دامن کو چاک کر لے دوست
یہ طریقہ ہے غم چھپانے کا

یہ کیا طریقہ ہے غم چھپانے کا -اب تو لوگ سمجھیں گے غم سے مجنوں ہوگیا -

سب میں طاقت تو ہے گرانے کی
کس میں یے حوصلہ اٹھانے کا

حوصلہ کس میں ہے اٹھانےکا
پھر بھی صرف <اٹھانے کا> کہنے سے بات نہیں بنتی -ذہن بازاری محاورے کی طرف بھی جاتا ہے -
غمزہ و عشوہ و ادائے شوخ
کیا طریقہ ہے دل چرانے کا

دوسرا مصرع ذوق یوں چاہتا ہے :<سب طریقے ہیں دل چرانے کے>
لہٰذا شعر کو یوں بدل سکتے ہیں :

غمزہ و عشوہ و غرور و ناز
ہر ادا ڈھنگ
دل چرانے کا \ہر ادا ڈھب ہے دل چرانے کا


تم ہو آزاد،ہم قفس میں ہیں
وقت ہے یہ وفا نبھانے کا

یہ وفا نبھانے کا وقت کیسے ہوا -کیا محبوب بھی آپ کے ساتھ جیل میں آ کر بیٹھ جائے؟
ہاں! شبِ ہجر ، تھا یگانہ میں
حوصلہ تیرے ناز اٹھانے کا


اے شب ہجر !...........
 

منذر رضا

محفلین
یاسر شاہ صاحب قبلہ۔ میں نے کچھ اشعار بدلے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔
جانِ من قصۂ فراق نہ پوچھ!
میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا
پیرہن پھاڑنا نئی چیز نہیں
ڈھب سکھا کوئی غم چھپانے کا
سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا
کوئی سیکھے بھی فن ہنسانے کا
اڑ رہے ہیں چمن میں میرے پر
ان کو کوئی نہیں اٹھانے کا
غمزہ یا عشوہ، ناز یا شوخی؟
کیا طریقہ ہے دل چرانے کا؟

مقطع کا دوسرا مصرع اگر یہ کر دیا جائے
وعدہ کر لو ہمیں چھڑانے کا

اب بتائیے، کیا یہ اشعار اب ٹھیک ہیں؟
شدت سے منتظر ہوں!
پیشگی شکریہ!
 

یاسر شاہ

محفلین
جانِ من قصۂ فراق نہ پوچھ!
میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا

جانِ من قصۂ فراق نہ چھیڑ
میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا

پیرہن پھاڑنا نئی چیز نہیں
ڈھب سکھا کوئی غم چھپانے کا

پہلا مصرع بحر سے خارج ہے

سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا
کوئی سیکھے بھی فن ہنسانے کا
اڑ رہے ہیں چمن میں میرے پر
ان کو کوئی نہیں اٹھانے کا
غمزہ یا عشوہ، ناز یا شوخی؟
کیا طریقہ ہے دل چرانے کا؟

مقطع کا دوسرا مصرع اگر یہ کر دیا جائے
وعدہ کر لو ہمیں چھڑانے کا

باقی اشعار ہنوز روز اول ہیں -سوائے موزونیت کے کوئی خاص بات نہیں -میرا مشوره ہے تین چار اشعار ہی فی الحال غزل میں رکھیں اور غزل کو ایک طرف رکھ دیں -جب آمد کی کیفیت ہو تب اس زمین میں مزید فکر کریں -
 
Top