غزل برائے اصلاح : آج وہ آ کر ملا ہم رو پڑے

السلام علیکم سر الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی اصلاح فرمائیں۔۔۔

فاعلاتن فاعلاتن فاعلن

آج وہ آ کر ملا ہم رو پڑے
درد اک دل میں جگا ہم رو پڑے

ایک مدت سے کبھی روئے نہ تھے
آج ایسا کیا ہوا ہم رو پڑے

کیوں ڈرامے کے کسی فنکار کو
دیکھ کر روتا ہوا ہم رو پڑے

دیکھ کر اپنی پرانی رہگزر
یاد کوئی آ گیا ہم رو پڑے

خار تیری راہ کے چنتے ہوئے
ہاتھ میں کانٹا چھبا ہم رو پڑے

جب ہماری جیب میں پیسہ نہیں
اپنی لیں کیسے دوا ہم رو پڑے

دیر تک عمران سکتے میں رہے
جب ہمیں اس نے چھوا ہم رو پڑے

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
درد اک دل میں جگا ہم رو پڑے
یہاں 'جاگا' کا محل ہے۔ آپ خود جاگتے ہیں اور دوسروں کو جگاتے ہیں۔ دل کا درد بھی از خود جاگ سکتا ہے یا کوئی اور شے، جیسے محبوب کی یاد، اسے جگا سکتی ہے۔ ہندی شاعری میں اس قسم کا استعمال ہوتا ہے، اردو میں نہیں۔
ڈراما کا بھی درست انگریزی تلفظ تو ڈ اور ر مل کر ایک حرف کی طرح بولے جاتے ہیں اور تقطیع ہوتے ہیں۔ ڈَراما سننے میں اچھا نہیں لگتا۔
بس ان دو الفاظ کے علاوہ سب ٹھیک ہے غزل میں
 
بہت شکریہ سر
کیا اب درست ہے ؟

آج وہ آ کر ملا ہم رو پڑے
درد اک دل میں اٹھا ہم رو پڑے

ایک مدت سے کبھی روئے نہ تھے
آج ایسا کیا ہوا ہم رو پڑے

ٹی وی پر اک فلم کے فنکار کو
دیکھ کر روتا ہوا ہم رو پڑے

دیکھ کر اپنی پرانی رہگزر
یاد کوئی آ گیا ہم رو پڑے

خار تیری راہ کے چنتے ہوئے
ہاتھ میں کانٹا چھبا ہم رو پڑے

جب ہماری جیب میں پیسہ نہیں
اپنی لیں کیسے دوا ہم رو پڑے

دیر تک عمران سکتے میں رہے
جب ہمیں اس نے چھوا ہم رو پڑے
 
میرے خیال میں ڈرامے کو ہی برقرار رکھنے کی کوشش کریں درست تلفظ کے ساتھ۔ ایک تو ٹی وی میں وی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا، دوسرے یہ فلم کے ساتھ پردہ سیمیں یعنی بڑی اسکرین کا ذکر زیادہ مناسب لگتا ہے۔
 
میرے خیال میں ڈرامے کو ہی برقرار رکھنے کی کوشش کریں درست تلفظ کے ساتھ۔ ایک تو ٹی وی میں وی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا، دوسرے یہ فلم کے ساتھ پردہ سیمیں یعنی بڑی اسکرین کا ذکر زیادہ مناسب لگتا ہے۔
یہ کیسا ہے برادر ؟

آج ڈرامے کے کسی فنکار کو
دیکھ کر روتا ہوا ہم رو پڑے
 
Top