غزل برائے اصلاح : داد دینی پڑے گی ہمّت کی

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب !
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ...
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے ...


غزل

داد دینی پڑے گی ہمّت کی
ایک بزدل سے تو نے الفت کی !

اُس سے راضی ہُوا خدا اس کا
جس نے ماں باپ کی اطاعت کی

پیٹھ پیچھے برائی مت کرنا
ہے سزا درد ناک غیبت کی

ساتھ جاتی نہیں کسی کے مگر
ہر کسی کو ہے حِرص دولت کی

ماں ہو ، بیٹی ہو ، زوجہ ہو کہ بہن
کیجے عزّت ہر ایک عورت کی

وجہ کوئی نہ کوئی ہوتی ہے
ہر لڑائی کی ، ہر بغاوت کی

اُس سے میں دور دور رہتا ہوں
بات کرتا ہے جو سیاست کی

اُس نے ذلت نہیں اٹھائی کبھی
جس نے اپنے بڑوں کی عزت کی

سرخیوں میں وہ رہتا ہے اکثر
بھوک ہے اُس کو سستی شہرت کی

سوچتا ہوں کبھی کبھی یونہی
اُس نے مجھ سے ہی کیوں محبت کی

مجھ سے کہہ دیتے ، میں چلا آتا
کس لیے تم نے اتنی زحمت کی

ایسے کیسے بتا دوں اے اشرف !
اس نے خلوت میں کیا شرارت کی
 
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب !
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ...
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے ...


غزل

داد دینی پڑے گی ہمّت کی
ایک بزدل سے تو نے الفت کی !

اُس سے راضی ہُوا خدا اس کا
جس نے ماں باپ کی اطاعت کی


پیٹھ پیچھے برائی مت کرنا
ہے سزا درد ناک غیبت کی


ساتھ جاتی نہیں کسی کے مگر
ہر کسی کو ہے حِرص دولت کی

ماں ہو ، بیٹی ہو ، زوجہ ہو کہ بہن
کیجے عزّت ہر ایک عورت کی


وجہ کوئی نہ کوئی ہوتی ہے
ہر لڑائی کی ، ہر بغاوت کی

اُس سے میں دور دور رہتا ہوں
بات کرتا ہے جو سیاست کی

اُس نے ذلت نہیں اٹھائی کبھی
جس نے اپنے بڑوں کی عزت کی


سرخیوں میں وہ رہتا ہے اکثر
بھوک ہے اُس کو سستی شہرت کی

سوچتا ہوں کبھی کبھی یونہی
اُس نے مجھ سے ہی کیوں محبت کی

مجھ سے کہہ دیتے ، میں چلا آتا
کس لیے تم نے اتنی زحمت کی

ایسے کیسے بتا دوں اے اشرف !
اس نے خلوت میں کیا شرارت کی

جو اشعار سرخ رنگ سے نشان زدہ کیے ہیں، وہ مجھے محض قافیہ پیمائی محسوس ہوئے ۔۔۔ بہتر ہے انہیں نکال دیں ۔۔۔ باقی اشعار ٹھیک لگے مجھے تو۔
 

الف عین

لائبریرین
راحل سے متفق ہوں، سرخ اشعار میں سے ایک دو رکھنے میں قباحت نہیں، لیکن اس سے زیادہ نہیں۔ ویسے سارے نکالنے پر بھی اشعار کی تعداد خاصی ہے۔
 

اشرف علی

محفلین
راحل سے متفق ہوں، سرخ اشعار میں سے ایک دو رکھنے میں قباحت نہیں، لیکن اس سے زیادہ نہیں۔ ویسے سارے نکالنے پر بھی اشعار کی تعداد خاصی ہے۔
جی بہتر
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً

غزل (اصلاح کے بعد)

داد دینی پڑے گی ہمّت کی
ایک بزدل سے تو نے الفت کی !

پیٹھ پیچھے برائی مت کرنا
ہے سزا درد ناک غیبت کی

ساتھ جاتی نہیں کسی کے مگر
ہر کسی کو ہے حِرص دولت کی

وجہ کوئی نہ کوئی ہوتی ہے
ہر لڑائی کی ، ہر بغاوت کی

اُس سے میں دور دور رہتا ہوں
بات کرتا ہے جو سیاست کی

سرخیوں میں وہ رہتا ہے اکثر
بھوک ہے اُس کو سستی شہرت کی

سوچتا ہوں کبھی کبھی یونہی
اُس نے مجھ سے ہی کیوں محبت کی

مجھ سے کہہ دیتے ، میں چلا آتا
کس لیے تم نے اتنی زحمت کی

ایسے کیسے بتا دوں اے اشرف !
اس نے خلوت میں کیا شرارت کی
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب !
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ...
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے ...


غزل

داد دینی پڑے گی ہمّت کی
ایک بزدل سے تو نے الفت کی !

اُس سے راضی ہُوا خدا اس کا
جس نے ماں باپ کی اطاعت کی

پیٹھ پیچھے برائی مت کرنا
ہے سزا درد ناک غیبت کی

ساتھ جاتی نہیں کسی کے مگر
ہر کسی کو ہے حِرص دولت کی

ماں ہو ، بیٹی ہو ، زوجہ ہو کہ بہن
کیجے عزّت ہر ایک عورت کی

وجہ کوئی نہ کوئی ہوتی ہے
ہر لڑائی کی ، ہر بغاوت کی

اُس سے میں دور دور رہتا ہوں
بات کرتا ہے جو سیاست کی

اُس نے ذلت نہیں اٹھائی کبھی
جس نے اپنے بڑوں کی عزت کی

سرخیوں میں وہ رہتا ہے اکثر
بھوک ہے اُس کو سستی شہرت کی

سوچتا ہوں کبھی کبھی یونہی
اُس نے مجھ سے ہی کیوں محبت کی

مجھ سے کہہ دیتے ، میں چلا آتا
کس لیے تم نے اتنی زحمت کی

ایسے کیسے بتا دوں اے اشرف !
اس نے خلوت میں کیا شرارت کی
بہت بہت شکریہ محترمہ صابرہ امین صاحبہ
سلامت رہیں
 
Top