غزل برائے اصلاح : سوا تیرے مرے دل کا علاجِ غم نہیں ممکن

انس معین

محفلین
سر غزل برائے اصلاح :
الف عین عظیم

سوا تیرے مرے دل کا علاجِ غم نہیں ممکن
لگے یہ جی کسی شے میں نہ چین آئے کہیں تجھ بن

مری طرح دعا ہے کہ اسے بھی نیند نہ آئے
وہ بھیگی بھیگی آنکھوں سے ستاروں کو تھکے گِن گِن

بچھڑنے کا اردہ ہے ؟ چلو پھر شوق سے بچھڑو
تمہارا بھی خدا ضا من ،ہمارا بھی خدا ضامن

میں فصلِ ہجر کے یارو سناؤں کیاستم تم کو
سزا کا روپ ہیں لمحے ، قیامت سا ہے اک اک دن

خدا جانے جواں کتنے ہیں شہرِ حسن نے مارے
کئی غالبؔ ، کئی ساغر ؔ، کئی احمدؔ ، کئی محسن ؔ
 
الف عین

لائبریرین
سوا تیرے مرے دل کا علاجِ غم نہیں ممکن
لگے یہ جی کسی شے میں نہ چین آئے کہیں تجھ بن
... سوا تیرے؟ کیا دل کے زخموں پر محبوب کو پکڑ کر مرہم کی طرح لگانے کا ارادہ ہے؟ سوچو اگر اس کو بدلا جا سکے
دوسرے مصرعے میں 'لگے ہہ جی' اچھا نہیں لگتا۔ 'لگے دل ہی' کیا جا سکتا ہے یا 'نہ دل/جی لگتا ہے' سے شروع کر کےبقیہ الفاظ بدل دو

مری طرح دعا ہے کہ اسے بھی نیند نہ آئے
وہ بھیگی بھیگی آنکھوں سے ستاروں کو تھکے گِن گِن
... پہلے مصرع میں طرح بطور فعلن، طرحا، لانا اور نہ اور کہ کو دو حرفی، فع، کے بطور استعمال کرنا نمایاں غلطی ہے۔ اس کے علاوہ
مری طرح دعا ہے. بے معنی ہے جب تک کہ مری طرح کو ' اسے بھی نیند....' سے نہ ملایا جائے۔ مثلاً
نہ آئے نیند اسے میری طرح، میری دعا یہ ہے
یا اس قسم کا کوئی بہتد مصرع لگا سکتے ہو۔
باقی اشعار درست ہیں
 
بہت شکریہ استاد محترم ۔ بہتر کرتا ہوں ۔
 
Top