زبیر صدیقی
محفلین
السلام علیکم استذہ اور صاحبان۔
پہلے ایک مثبت خبر۔ جنوری میں، میں ٹخنے کی سرجری سے گزرا تھا۔ چلنے سے منع کیا ہوا تھا۔ اللہ کے فضل سے دو روز قبل دونوں پاؤں سے چلنا شروع کیا ہے۔ آپ لوگوں سے دعا کی درخواست ہے۔ ذہن میں ایک خیال تھا کہ اللّہ نے کیوں چلنے کی قدرت دوبارہ عطا کی؟ اسی سوچ میں یہ غزل کہی۔ آپ صاحبان اور اساتذہ کی رائے و رہنمائی کا منتظر ہوں۔
ہے سفر درپیش کوئی؟ جو ہوا حاصل قدم
جستجو کوئی تو ہے جو رہ پہ ہے مائل قدم
نامکمل ہی رہے یا کہ رہے کامل قدم
اب یہی کوشش رہے کہ نہ رہے غافل قدم
تجھ کو ڈھونڈوں خود کو پاؤں، دل کا ہے یہ مشورہ
دیکھنا ہے اب کہ کب اٹھتا ہے یہ مشکل قدم
تیز رفتاری رہے یا کہ رہے آہستگی
سب گوارا ہے فقط ہو جانب منزل قدم
دل جمے گر راستے پہ، رخ پہ، رہبر پہ - چلوں
بددلی سے کیوں اٹھاؤں کیوں رکھوں بیدل قدم
قبل از ثابت قدم یہ جان لوں پہچان لوں
ہے یقیں حامل قدم یا ہے گماں حائل قدم
ساتھ ہے مہر و وفا ہر اِک دعا ہر اِک عطا
اب مرے ہر اِک قدم میں ہیں کئی شامل قدم
آخری شعر پر ایک اور بات کہتا چلوں کہ سرجری میں ڈاکٹر نے ایک اور ہڈی کی پیوندکاری کی - جو کہ کسی اور نے کبھی اسپتال کو عطیہ کیا ہو گا۔ آخری شعر میں سب کے ساتھ اُس اجنبی شخص کا بھی شکریہ کیا ہے۔
و السلام۔
نوٹ : آج اس ونڈو میں کسی وجہ سے ٹیگ نہیں ہو پا رہے - اگر کسی کو وجہ پتا ہو تو برائے مہربانی رہنمائی کریں

آخری تدوین: