غزل برائے اصلاح :- مار اس کو خود کشی کر لی

سر الف عین و دیگر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔

افاعیل :- فاعلاتن مفاعلن فعلن

جب سے دونوں نے دوستی کر لی
دو گھرانوں نے دشمنی کر لی

نیم پاگل سا ہو گیا تھا میں
خط جلا کر ترے خوشی کر لی

پہنی جب چوڑیاں خوشی کی تو
کاندھے پہ شال بھی دکھی کر لی

بولی مجھ کو جو بات بھاتی نہیں
بات پھر آپ نے وہی کر لی

خود کو بھی اور کا نہ ہونے دیا
مار کر اس کو خودکشی کر لی

لیٹتے ہی زمیں پہ ، خوابوں کی
اک پرانی سی شال تھی کر لی

میرا دنیا جہاں کے کاموں سے
بھر گیا دل تو شاعری کر لی

روز عمران تجھ کو یاد کیا
اور طبیعت اداس سی کر لی

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
جب سے دونوں نے دوستی کر لی
دو گھرانوں نے دشمنی کر لی
.... درست

نیم پاگل سا ہو گیا تھا میں
خط جلا کر ترے خوشی کر لی
...آدھا پاگل ہی کہو، خط جلا کر خوشی کرنا سمجھ میں نہیں آیا

پہنی جب چوڑیاں خوشی کی تو
کاندھے پہ شال بھی دکھی کر لی
...پہنیں پونا چاہیے. مگر شال دکھی کرنا؟

بولی مجھ کو جو بات بھاتی نہیں
بات پھر آپ نے وہی کر لی
... ٹھیک مگر مزا نہیں آیا

خود کو بھی اور کا نہ ہونے دیا
مار کر اس کو خودکشی کر لی
...کس کو مار کر؟ پھر خود کشی بھی؟؟

لیٹتے ہی زمیں پہ ، خوابوں کی
اک پرانی سی شال تھی کر لی
... شال کرنا کیا محاورہ ہے؟

میرا دنیا جہاں کے کاموں سے
بھر گیا دل تو شاعری کر لی
... شاعری کرنے لگا ہونا چاہیئے تھا.

روز عمران تجھ کو یاد کیا
اور طبیعت اداس سی کر لی
... اداس سی . تکرار کی وجہ سے ناگوار لگتا ہے
 
جب سے دونوں نے دوستی کر لی
دو گھرانوں نے دشمنی کر لی
.... درست

نیم پاگل سا ہو گیا تھا میں
خط جلا کر ترے خوشی کر لی
...آدھا پاگل ہی کہو، خط جلا کر خوشی کرنا سمجھ میں نہیں آیا

پہنی جب چوڑیاں خوشی کی تو
کاندھے پہ شال بھی دکھی کر لی
...پہنیں پونا چاہیے. مگر شال دکھی کرنا؟

بولی مجھ کو جو بات بھاتی نہیں
بات پھر آپ نے وہی کر لی
... ٹھیک مگر مزا نہیں آیا

خود کو بھی اور کا نہ ہونے دیا
مار کر اس کو خودکشی کر لی
...کس کو مار کر؟ پھر خود کشی بھی؟؟

لیٹتے ہی زمیں پہ ، خوابوں کی
اک پرانی سی شال تھی کر لی
... شال کرنا کیا محاورہ ہے؟

میرا دنیا جہاں کے کاموں سے
بھر گیا دل تو شاعری کر لی
... شاعری کرنے لگا ہونا چاہیئے تھا.

روز عمران تجھ کو یاد کیا
اور طبیعت اداس سی کر لی
... اداس سی . تکرار کی وجہ سے ناگوار لگتا ہے
شکریہ سر ۔۔۔ مزید بہتر کرتا ہوں۔۔۔
 
Top