غزل برائے اصلاح : مسکرا کر وہ شرمگیں بولا

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سب کیسے ہیں ؟
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے _

غزل

میں نے جب اس کو مہ جبیں بولا
مجھ سے تب جا کے وہ حسیں ، بولا

غور سے سب نے میری بات سنی
یا
میری باتوں کی سب نے کی تائید
سوچ کر جب بھی میں کہیں بولا

آج بھی میں نے منتیں کی بہت
آج بھی مجھ سے وہ نہیں بولا

یہ مکان آج سے مِرا ہے بس !
دل میں آتے ہی وہ مکیں ، بولا

میں نے پوچھا کہاں ہے بول ، تو وہ
ہوں رگِ جاں سے میں قریں ، بولا

یوں نہیں ہے کہ چپ رہا میں ہی
مجھ سے وہ بھی تو کچھ نہیں بولا

میرا بن جائے گا وہ کچھ دن میں
ساتھ میرے ، مِرا یقیں بولا

بولنا تھا جہاں جہاں اس کو
ٹھیک اس نے وہیں وہیں بولا

ہاں ! مجھے آپ سے محبت ہے
مسکرا کر وہ شرمگیں بولا

سننے والوں کی آنکھیں بھیگ گئیں
جب بھی میرا دلِ حزیں بولا

اس کا مطلب ، جواب "ہاں ہے ہاں"
اس نے اشرف ! "نہیں" ، نہیں بولا
 

الف عین

لائبریرین
شرمگیں کا بطور اسم استعمال مجھے درست نہیں لگتا باقی تو غزل درست ہی ہے اگر ردیف تم جو پسند ہی ہو تو! ورنہ
جھے تو 'بولا' سے یہی یاد آتا ہے کہ 'ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے'
یہ بمبئیا زبان ہے، شاید کراچی کی بھی کچھ ایسی ہی ہے،لیکن فصیح اردو نہیں کہی جاتی۔
 

اشرف علی

محفلین
شرمگیں کا بطور اسم استعمال مجھے درست نہیں لگتا
اس کی جگہ "دلنشیں" یا "نازنیں" لا سکتے ہیں سر ؟

باقی تو غزل درست ہی ہے اگر ردیف تم جو پسند ہی ہو تو!
کیا ردیف بدلی جا سکتی ہے ؟
مجھے مقطع کی وجہ سے پوری غزل کہنی پڑی -

ورنہ
جھے تو 'بولا' سے یہی یاد آتا ہے کہ 'ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے'
یہ بمبئیا زبان ہے، شاید کراچی کی بھی کچھ ایسی ہی ہے،لیکن فصیح اردو نہیں کہی جاتی۔
او !

غور سے سب نے میری بات سنی
یا
میری باتوں کی سب نے کی تائید
سوچ کر جب بھی میں کہیں بولا
ان میں کون سا بہتر ہے سر ؟

اصلاح و رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ سر
آپ کیسے ہیں ؟
 
شاید کراچی کی بھی کچھ ایسی ہی ہے،
کراچی کے کچھ علاقوں میں ایسے ہی بولتے ہیں ۔۔۔ مگر یوپی دلی والے اس اسلوب کو پسند نہیں کرتے ۔۔۔ حالانکہ خود ان میں سے بھی کئی ایسے ہیں جو کیا کو کرا بولتے ہیں :)
 

الف عین

لائبریرین
اس کی جگہ "دلنشیں" یا "نازنیں" لا سکتے ہیں سر ؟


کیا ردیف بدلی جا سکتی ہے ؟
مجھے مقطع کی وجہ سے پوری غزل کہنی پڑی -


او !


ان میں کون سا بہتر ہے سر ؟

اصلاح و رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ سر
آپ کیسے ہیں ؟
متبادلات تو دونوں ہی ایک درجے کے ہیں، جو بھی چاہو، رکھو
شرمگیں کی جگہ نازنیں ہی بہتر ہو گا
جب ہو ہی گئی ہے غزل تو چلنے دو۔ بقول ظفر اقبال
شعر کچا بھی نکل جاتا ہے
ساری اللہ کی مرضی ہے میاں
 

اشرف علی

محفلین
متبادلات تو دونوں ہی ایک درجے کے ہیں، جو بھی چاہو، رکھو
شرمگیں کی جگہ نازنیں ہی بہتر ہو گا
جب ہو ہی گئی ہے غزل تو چلنے دو۔ بقول ظفر اقبال
شعر کچا بھی نکل جاتا ہے
ساری اللہ کی مرضی ہے میاں
ٹھیک ہے سر
جزاک اللّٰہ خیراً
بہت بہت شکریہ

غزل ( اصلاح و ترمیم کے بعد )

میں نے جب اس کو مہ جبیں بولا
مجھ سے تب جا کے وہ حسیں ، بولا

غور سے سب نے میری بات سنی
سوچ کر جب بھی میں کہیں بولا

آج بھی میں نے منتیں کی بہت
آج بھی مجھ سے وہ نہیں بولا

یہ مکان آج سے مِرا ہے بس !
دل میں آتے ہی وہ مکیں ، بولا

یوں نہیں ہے کہ چپ رہا میں ہی
مجھ سے وہ بھی تو کچھ نہیں بولا

میرا بن جائے گا وہ کچھ دن میں
ساتھ میرے ، مِرا یقیں بولا

بولنا تھا جہاں جہاں اس کو
ٹھیک اس نے وہیں وہیں بولا

ہاں ! مجھے آپ سے محبت ہے
مسکرا کر وہ نازنیں بولا

سننے والوں کی آنکھیں بھیگ گئیں
جب بھی میرا دلِ حزیں بولا

اس کا مطلب ، جواب "ہاں ہے ہاں"
اس نے اشرف ! "نہیں" ، نہیں بولا
 
Top