اشرف علی
محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے _
غزل
کوئی جب پوچھے کیسا چل رہا ہے
تو کہہ دینا کہ اچھا چل رہا ہے
محبت ہو کہ یاری دوستی ہو
سبھی رشتوں میں دھوکا چل رہا ہے
کہو کچھ تم ، تمہاری زندگی میں
ہمارے بعد کیا کیا چل رہا ہے ؟
ملے ایسے میں کیسے مجھ کو منزل
کہ مجھ سے تیز رستہ چل رہا ہے
تمہارے شہر کے چرچے بہت ہیں
یا
ہمارے شہر کو تم گولی مارو
تمہارے شہر میں کیا چل رہا ہے
چلا تھا عمر بھر جس راہ پر باپ
اب اس پر اس کا بیٹا چل رہا ہے
بھلا کس کو نہیں معلوم ہے یہ
کوئی چکّر ہمارا چل رہا ہے
لیا ہے جب سے گھیرے میں وبا نے
سبھی کا کام مندا چل رہا ہے
میں آخر کیوں کروں اَن بلاک اس کو
جب اس سے میرا جھگڑا چل رہا ہے
نیا اپڈیٹ تو کچھ بھی نہیں دوست !
ابھی تک بس اشارا چل رہا ہے
سنا ہے آج کل بزمِ سخن میں
کسی اشرف کا چرچا چل رہا ہے
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے _
غزل
کوئی جب پوچھے کیسا چل رہا ہے
تو کہہ دینا کہ اچھا چل رہا ہے
محبت ہو کہ یاری دوستی ہو
سبھی رشتوں میں دھوکا چل رہا ہے
کہو کچھ تم ، تمہاری زندگی میں
ہمارے بعد کیا کیا چل رہا ہے ؟
ملے ایسے میں کیسے مجھ کو منزل
کہ مجھ سے تیز رستہ چل رہا ہے
تمہارے شہر کے چرچے بہت ہیں
یا
ہمارے شہر کو تم گولی مارو
تمہارے شہر میں کیا چل رہا ہے
چلا تھا عمر بھر جس راہ پر باپ
اب اس پر اس کا بیٹا چل رہا ہے
بھلا کس کو نہیں معلوم ہے یہ
کوئی چکّر ہمارا چل رہا ہے
لیا ہے جب سے گھیرے میں وبا نے
سبھی کا کام مندا چل رہا ہے
میں آخر کیوں کروں اَن بلاک اس کو
جب اس سے میرا جھگڑا چل رہا ہے
نیا اپڈیٹ تو کچھ بھی نہیں دوست !
ابھی تک بس اشارا چل رہا ہے
سنا ہے آج کل بزمِ سخن میں
کسی اشرف کا چرچا چل رہا ہے