غزل برائے اصلاح(3)

انیس جان

محفلین
نالہ اک بھی رسا نہیں ہوتا
"اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا"

بزمِ اغیار میں مری جاناں
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا

دیکھ کر تیرے آئینہ عارض
کس کا دل مبتلا نہیں ہوتا

بےکسی کی کیا کہوں اس کی
ساتھ جس کے خدا نہیں ہوتا

جز بہائے انیس آنسو تو
اس کا دروازہ وا نہیں ہوتا
 
استاد محترم محفل پر آئی کئی اصلاح سخن کی گذارشات کو دیکھتے ہیں شاید آپ کا دھاگہ نظر میں نا آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے استاد محترم کو ٹیگ بھی نہیں کیا ۔اس لیے یہ دھاگہ استاد محترم کی نظروں سے اوجھل رہا ہے ۔
 

انیس جان

محفلین
استاد محترم محفل پر آئی کئی اصلاح سخن کی گذارشات کو دیکھتے ہیں شاید آپ کا دھاگہ نظر میں نا آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے استاد محترم کو ٹیگ بھی نہیں کیا ۔اس لیے یہ دھاگہ استاد محترم کی نظروں سے اوجھل رہا ہے ۔
ٹیگ تو کیا ہے میں نے
 

انیس جان

محفلین
لڑی ارسال کرتے وقت لکھا ہوا تھا کہ ٹیگ کرے تو میں نے استادجی کو بھی ٹیگ کیا تھا باقی تو مجھے نہیں پتا
 
بھائی آپ نے جس جگہ ٹیگ کیا ہے وہاں ٹیگ کرنے سے مطلوبہ محفلین تک اطلاع نہیں جاتی ۔
آپ مراسلے میں ٹیگ کریں گے تو اطلاع نامہ مطلوبہ محفلین تک پہنچے گا ۔
 

الف عین

لائبریرین
اب ٹیگ ملا ہے مجھے اگر میں ہی 'اساتذہ' ہوں
میں جدید ترین کم از کم دو صفحات کے مراسلے ضرور دیکھتا ہوں دن میں ایک مرتبہ۔ اس میں یہ کل اوجھل ہو گیا ہو گا
نالہ اک بھی رسا نہیں ہوتا
"اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا"
نالہ کوئی رسا ۔۔ بہتر ہو گا روانی کی خاطر

بزمِ اغیار میں مری جاناں
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا
کیا سوالیہ محض 'کا' تقطیع ہونا ہے۔ شعر کا مفہوم سمجھ نہیں سکا

دیکھ کر تیرے آئینہ عارض
کس کا دل مبتلا نہیں ہوتا
شاید عارض کے آئینے کو دیکھ کر کہنا چاہ رہے ہیں لیکن یہ مفہوم ادا نہیں ہوتا
تیرے عارض کے آئینے کو دیکھ
شاید کچھ بہتر ادا کر سکے

بےکسی کی کیا کہوں اس کی
ساتھ جس کے خدا نہیں ہوتا
پہلا مصرع بحر سے خارج
شاید یہ مراد ہے
بے کسی اس کی کیا کروں میں بیاں

جز بہائے انیس آنسو تو
اس کا دروازا وا نہیں ہوتا
مفہوم؟
 

سید عمران

محفلین
آپ اگر موبائل سے محفل میں لوگ ان ہے تو کی پیڈ میں @ پوش کرے تو اسکرین پر ظاہر ہونے کے بات اپنا مطلوبہ نام اپیس دے بغیر تحریر کر دیں ۔


عدنان بھائی کی تحریر پڑھنا اور پڑھ کر سمجھنا اچھے اچھوں کے بس کی بات نہیں۔۔۔
آپ نے نہ صرف تحریر پڑھ لی بلکہ اس سے ٹیگ کرنا بھی سیکھ لیا۔۔۔
شاباش ہے!!!
:applause::applause::applause:
 

انیس جان

محفلین
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا. ،، یعنی سب کچھ ہو جاتا ہے
دیکھ کر تیرے آئینہ عارض،،، یعنی کہ تیرے آئینہ جیسے عارض دیکھ کر کس کا دل مبتلا یعنی عاشق نہیں ہوتا

جز بہائے انیس..... یعنی روئے دھوے آہ و فغاں کیے بغیر تو وہ سنگدل اپنا دروازہ ہی نہیں کھولتا
 
Top