غزل برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
تیری محبتوں پہ ریا کا گماں نہ ہو
اے دل کسی پہ اتنا کبھی مہرباں نہ ہو

یارب! کہیں تو راہ میں شیریں مقام ہو
یوں تلخ زندگی کا سفر رائیگاں نہ ہو

میں ہار مان لیتا ہوں قصہ کرو تمام
آرائشو! اب اور کوئی امتحاں نہ ہو

دل میں وجود خواہشِ دنیا نے لے لیا
ڈر ہے کہیں یہ خواہش دنیا جواں نہ ہو

اک عمر میں جفا کو وفا مانتا رہا
میری طرح کوئی بھی اسیرِ گماں نہ ہو

ناکامیاں تو اصل میں معیارِ عشق ہیں
ممکن ہے کارِ عشق ہو کارِ زیاں نہ ہو؟

گر جائے گی زمینِ سخن آسمان سے
فائق! کلامِ میر اگر درمیاں نہ ہو

الف عین سر سید عاطف علی سر
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
تیری محبتوں پہ ریا کا گماں نہ ہو
اے دل کسی پہ اتنا کبھی مہرباں نہ ہو
... واہ پہلے مصرع میں 'کہیں' کسی طرح آ سکے تو مزید واضح ہو جائے

یارب! کہیں تو راہ میں شیریں مقام ہو
یوں تلخ زندگی کا سفر رائیگاں نہ ہو
.... سفر اور مقام میں تلخی شیرینی کچھ عجیب لگتی ہے یوں تو درست ہے

میں ہار مان لیتا ہوں قصہ کرو تمام
آرائشو! اب اور کوئی امتحاں نہ ہو
... آرائشو سے ہی خطاب کیوں؟

دل میں وجود خواہشِ دنیا نے لے لیا
ڈر ہے کہیں یہ خواہش دنیا جواں نہ ہو

اک عمر میں جفا کو وفا مانتا رہا
میری طرح کوئی بھی اسیرِ گماں نہ ہو

ناکامیاں تو اصل میں معیارِ عشق ہیں
ممکن ہے کارِ عشق ہو کارِ زیاں نہ ہو؟

گر جائے گی زمینِ سخن آسمان سے
فائق! کلامِ میر اگر درمیاں نہ ہو
باقی اوپر کے اشعار سبھی درست ہیں
 

محمد فائق

محفلین
شکریہ سر رہنمائی کے لیے
انسان زندگی کی بھاگ دوڑ آرائش و سکون حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے اس لیے شعر میں آرائشو سے خطاب ہے، کیا یہ درست نہیں ہے سر؟
 

محمد فائق

محفلین
شکریہ سر رہنمائی کے لیے
انسان زندگی کی بھاگ دوڑ آرائش و سکون حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے اس لیے شعر میں آرائشو سے خطاب ہے، کیا یہ درست نہیں ہے سر؟

معذرت چاہتا ہوں سر در اصل میں نے آرئش سے مراد چین و اطمینان لے لیا تھا جو کہ درست نہیں ہے شاید اگر آرئشوں کی جگہ خوش حالیوں استعمال کیا جائے تو شعر درست ہو جائے گا؟
خوش حالیو ! اب اور کوئی امتحاں نہ ہو
الف عین سر
 

الف عین

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں سر در اصل میں نے آرئش سے مراد چین و اطمینان لے لیا تھا جو کہ درست نہیں ہے شاید اگر آرئشوں کی جگہ خوش حالیوں استعمال کیا جائے تو شعر درست ہو جائے گا؟
خوش حالیو ! اب اور کوئی امتحاں نہ ہو
الف عین سر
ہاں یہ شعر تو درست ہو جائے گا
 
Top