غزل برائے اصلاح

سر ایک نئی غزل کی اصلاح کے لئے پیش خدمت ہوں @ سر الف عین
تری سانسوں میں گھل مل کے ہواؤں میں بکھر جاؤں۔
حلاوت بن کے بس میں تیرے لہجے میں اتر جاؤں ۔
جدا خود سے کرو بھی تو جدا تم سے نہ ہو پاؤں۔
سرایت یوں تمھاری روح تک جاناں میں کر جاؤں۔
مجھے رہنے دے آنسو بن کے مژگاں کے جھروکوں میں۔
نکل کر آنکھ سے رخسار پہ آ کر ٹھہر جاؤں ۔
ترے گلشن کا تازہ پھول بن کر میں کھلوں اکثر۔
سجائے زلف میں جب تُو ترے ہاتھوں سنور جاؤں ۔
مری چاہت مجھے لگتی ہے اک انمول سا سپنا۔
اگر سجاد ہو تعبیر پوری تو نکھر جاؤں ۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے ٹیگ کرنا ہو تو احترام بالائے طاق رکھ کر محض الف عین لکھیں @ کے بعد بغیر سپیس دیے۔

تری سانسوں میں گھل مل کے ہواؤں میں بکھر جاؤں۔
حلاوت بن کے بس میں تیرے لہجے میں اتر جاؤں ۔
... گھل مل کر.... جہاں 'پر' اور 'کر' مکمل آ سکتا ہو وہاں مکمل ہی استعمال کرنا بہتر ہے۔ باقی درست ہے

جدا خود سے کرو بھی تو جدا تم سے نہ ہو پاؤں۔
سرایت یوں تمھاری روح تک جاناں میں کر جاؤں۔
... پہلے مصرع میں روانی کی کمی ہے، الفاظ بدل کر کوشش کریں

مجھے رہنے دے آنسو بن کے مژگاں کے جھروکوں میں۔
نکل کر آنکھ سے رخسار پہ آ کر ٹھہر جاؤں ۔
.. رخسار 'پر' بہتر ہو گا
اچھا شعر ہے

ترے گلشن کا تازہ پھول بن کر میں کھلوں اکثر۔
سجائے زلف میں جب تُو ترے ہاتھوں سنور جاؤں ۔
.... درست

مری چاہت مجھے لگتی ہے اک انمول سا سپنا۔
اگر سجاد ہو تعبیر پوری تو نکھر جاؤں ۔
... تو کا طویل کھینچنا اکثر روانی کو متاثر کرتا ہے
الفاظ بدل کر کوشش کریں
 
Top