غزل برائے اصلاح

@ال عین
عظیم، فلسفی، خلیل الر حمن
------------------
بحر --مربع اثلم سالم مضاعف (فعلن فعولن فعلن فعولن )
نوٹ --مزمّل شیخ بسمل صاحب اس کو بحور کی فہرست میں شامل کیا ، زیادہ مستعمل نہیں ہے
---------------------
الفت نبھانا ہم جانتے ہیں
اپنا بنانا ہم جانتے ہیں
----------------
ہم جانتے ہیں دنیا کی فطرت
آنکھیں ملانا ہم جانتے ہیں (آنکھیں دکھانا ہم جانتے ہیں )
-----------------
جو بھی ہماری باتیں نہ مانے
اُس کو جھکانا ہم جانتے ہیں
----------------
ہو مسئلہ کوئی بھی جہاں کو
اس کو مٹانا ہم جانتے ہیں
-----------------
جو بھی چھپانے کی بات ہو گی
دل میں چھپانا ہم جانتے ہیں
-----------
غفلت میں سوئے جو بھ ہوئے ہیں
اُن کو جگانا ہم جانتے ہیں
------------
کرتے ہیں روشن سارے جہاں کو
دل کو جلانا ہم جانتے ہیں
------------
ہو بوجھ بھاری سر پر کسی کے
اس کو ہٹانا ہم جانتے ہیں
-------------
 

الف عین

لائبریرین
الفت نبھانا ہم جانتے ہیں
اپنا بنانا ہم جانتے ہیں
---------------- درست

ہم جانتے ہیں دنیا کی فطرت
آنکھیں ملانا ہم جانتے ہیں (آنکھیں دکھانا ہم جانتے ہیں )
----------------- دونوں صورتوں میں دو لخت لگتا ہے
دکھانا سے کچھ مفہوم ظاہر ہو رہا ہے

جو بھی ہماری باتیں نہ مانے
اُس کو جھکانا ہم جانتے ہیں
---------------- تھیک

ہو مسئلہ کوئی بھی جہاں کو
اس کو مٹانا ہم جانتے ہیں
----------------- یہ بحر بھی دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہے
کو... ئی ٹوٹ گیا ہے
کوئی بھی مشکل ہو اس جہاں کو

جو بھی چھپانے کی بات ہو گی
دل میں چھپانا ہم جانتے ہیں
----------- تھیک

غفلت میں سوئے جو بھی ہوئے ہیں
اُن کو جگانا ہم جانتے ہیں
------------ درست

کرتے ہیں روشن سارے جہاں کو
دل کو جلانا ہم جانتے ہیں
------------ اچھا شعر ہے

ہو بوجھ بھاری سر پر کسی کے
اس کو ہٹانا ہم جانتے ہیں
----------- ٹھیک
مجموعی طور پر کچھ اچھے خیالات نہیں ہیں سوائے اپنی تعریف کرنے کے
 
Top