غزل برائے اصلاح

الف عین
یاسر شاہ
محمد خلیل الرحمٰن
فلسفی
عظیم
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے


جی میں آتا ہے ترے خط بھی جلاتے جائیں
جاتے جاتے تجھے ہم بھی تو ستاتے جائیں
……………………………………………………………
گردشِ وقت میں ہم خود سے وفا کر نہ سکے
چل کوئی عہد زمانے سے نبھاتے جائیں
…………………………………………………………
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
………………………………………………………
کوئی جگنو کوئی تارا ہو اجالا جو کرے
دل کے ٹکڑے ترے آنگن سے اٹھاتے جائیں
………………………………………………………
رنجشیں تاک میں رہتی تھیں ہمارے ہر پل
داستاں درد کی تجھ کو یہ سناتے جائیں
………………………………………………………
پابجولاں ترے دربار میں حاضر ہونا
بارِ غم تھا یہی باقی کہ اٹھاتے جائیں

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
 
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
شکریہ سر میں کوشش کرتا ہوں
 
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
الف عین
سر ان تینوں اشعار کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے نظر ثانی فرما دیجیئے

کوئی جگنو کوئی تارا جو اجالا کر دے
لمحہ بھر من کے اندھیروں کو مٹاتےجائیں
………………………………………………………
رنجشیں تاک میں رہتی تھیں ہمارے ہر پل
بےکسی اپنی انہیں آج دِکھاتے جائیں
………………………………………………………
پابجولاں ترے دربار میں حاضر ہو کر
اپنی روٹھی ہوئی قسمت کو مناتے جائیں
 
Top