عثمان ندیم
محفلین
لمحہ بالمحہ جس شخص کاانتظارتھا
وہ شخص تو چار سو بے کار تھا
ایک سے دو دل بنانے چلا جو میں
ایک سے بھی گیا ، کیسا لا چار تھا
گناہ محبت میں ساتھ اس نے بھی دیا
لیکن صرف میں ہی کیوں سیاہ کار تھا
یوں گھبرائے سب اشکوں کو دیکھ کر
آنکھ تھی میری یا کوئی رودبار تھا
چھان مارا اس جہاں کا کونا کونا
مل نہ سکا وہ سکوں جو درکار تھا
سخن وری کا مشغلہ ہی تو حافظ~
لا پروا دنیا میں ایک غم گسار تھا
وہ شخص تو چار سو بے کار تھا
ایک سے دو دل بنانے چلا جو میں
ایک سے بھی گیا ، کیسا لا چار تھا
گناہ محبت میں ساتھ اس نے بھی دیا
لیکن صرف میں ہی کیوں سیاہ کار تھا
یوں گھبرائے سب اشکوں کو دیکھ کر
آنکھ تھی میری یا کوئی رودبار تھا
چھان مارا اس جہاں کا کونا کونا
مل نہ سکا وہ سکوں جو درکار تھا
سخن وری کا مشغلہ ہی تو حافظ~
لا پروا دنیا میں ایک غم گسار تھا