غزل برائے اصلاح

اسلا علیکم محفلین
پیش ہے ایک غزل
اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے.....

غزل

جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے
لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
مل ہی جائیگی مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
آج مصباح کہہ رہا تم سے
تو مرا آن بان ہے پیارے
 

شکیب

محفلین
اسلا علیکم محفلین
پیش ہے ایک غزل
اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے.....

غزل

جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے
لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
مل ہی جائیگی مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
آج مصباح کہہ رہا تم سے
تو مرا آن بان ہے پیارے
سرسری نظر میں۔۔۔

یہ دو اشعار میں ابلاغ کمزور ہے۔
عشق پورا جہان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے

شیریں زبانی کا آغاز سے تعلق نہیں۔
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے

//مل ہی جائیگی مجھے منزل// وزن؟
مصباح کہہ رہا تم سے// ہے کی کمی
تو مرا آن بان ہے پیارے //مری آن بان✔

اچھی کاوش ہے۔ تخیل پر دھیان دیجیے، ان شاءاللہ اور نکھار آ جائے گا۔ یہ شعر خصوصاًبہت پسند آیا:

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
 
سرسری نظر میں۔۔۔

یہ دو اشعار میں ابلاغ کمزور ہے۔
عشق پورا جہان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے

شیریں زبانی کا آغاز سے تعلق نہیں۔
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے

//مل ہی جائیگی مجھے منزل// وزن؟
مصباح کہہ رہا تم سے// ہے کی کمی
تو مرا آن بان ہے پیارے //مری آن بان✔

اچھی کاوش ہے۔ تخیل پر دھیان دیجیے، ان شاءاللہ اور نکھار آ جائے گا۔ یہ شعر خصوصاًبہت پسند آیا:

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
شکریہ.....محترم
 

الف عین

لائبریرین
جہاں ٹیگ کیا گیا ہے وہاں تلاش والے ٹیگ کیے جاتے ہیں، کسی رکن کو متوجہ کرنے والے نہیں، اصل مراسلہ میں متوجہ کرنے والے ٹیگ لگائے جاتے ہیں Misbahuddin Ansari Misbah
شکیب کی نشان دہی سے متفق ہوں
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
دونوں درست

چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
.. پورا جہان سے مراد؟

دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے
.. بات ہو چکی ان دونوں پر

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
.. درست

مل ہی جائیگی مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
.. شاید 'اب' چھوٹ گیا ہے. پائدان مذکر ہے یا مؤنث؟

آج مصباح کہہ رہا تم سے
تو مرا آن بان ہے پیارے
... بات مکمل نہیں ہوتی پہلے مصرعے میں 'ہے' کے بغیر
آن بان مؤنث ہے، لیکن محبوب کو آن بان کہنا؟
 
جہاں ٹیگ کیا گیا ہے وہاں تلاش والے ٹیگ کیے جاتے ہیں، کسی رکن کو متوجہ کرنے والے نہیں، اصل مراسلہ میں متوجہ کرنے والے ٹیگ لگائے جاتے ہیں Misbahuddin Ansari Misbah
شکیب کی نشان دہی سے متفق ہوں
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
دونوں درست

چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
.. پورا جہان سے مراد؟

دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے
.. بات ہو چکی ان دونوں پر

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
.. درست

مل ہی جائیگی مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
.. شاید 'اب' چھوٹ گیا ہے. پائدان مذکر ہے یا مؤنث؟

آج مصباح کہہ رہا تم سے
تو مرا آن بان ہے پیارے
... بات مکمل نہیں ہوتی پہلے مصرعے میں 'ہے' کے بغیر
آن بان مؤنث ہے، لیکن محبوب کو آن بان کہنا؟
ترمیم کے بعد....جناب الف عین صاحب سے گزارش ہے کہ.....اصلاح کریں......
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
تو بھی کیا خوش گمان ہے پیارے
چھپ نہ پائےگا چاہ کر بھی جو
عشق ایسا نشان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
ہر کوئ بد گمان ہے پیارے
اسکی باتوں کا یار کیا کہنا
خوب شیریں زبان ہے پیارے
لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
مل ہی جائیگی اب مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
تجھ سے مصباح کہہ رہا ہے آج
تو مرا جسم وجان ہے پیارے
 
جہاں ٹیگ کیا گیا ہے وہاں تلاش والے ٹیگ کیے جاتے ہیں، کسی رکن کو متوجہ کرنے والے نہیں، اصل مراسلہ میں متوجہ کرنے والے ٹیگ لگائے جاتے ہیں Misbahuddin Ansari Misbah
شکیب کی نشان دہی سے متفق ہوں
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
دونوں درست

چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
.. پورا جہان سے مراد؟

دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے
خوب شیریں زبان ہے پیارے
.. بات ہو چکی ان دونوں پر

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
.. درست

مل ہی جائیگی مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
.. شاید 'اب' چھوٹ گیا ہے. پائدان مذکر ہے یا مؤنث؟

آج مصباح کہہ رہا تم سے
تو مرا آن بان ہے پیارے
... بات مکمل نہیں ہوتی پہلے مصرعے میں 'ہے' کے بغیر
آن بان مؤنث ہے، لیکن محبوب کو آن بان کہنا؟
پائدان مزکر.....ہے
شکریہ....جناب
 

الف عین

لائبریرین
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
.. واضح نہیں ہوا

سب رکھینگے خیال تیرا ہی
تو بھی کیا خوش گمان ہے پیارے
پہلا مصرع یوں ہو
سب رکھیں گے سدا خیال ترا
... ہمیشہ تیرا خیال
تو روانی میں اضافہ ہو جاتا ہے

چھپ نہ پائےگا چاہ کر بھی جو
عشق ایسا نشان ہے پیارے
.. درست

دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
ہر کوئ بد گمان ہے پیارے
.. دور نفرت کو کوئی کیسے دیکھ سکتا ہے؟
دور نفرت ہے یہ، جدھر دیکھو
کر سکتے ہیں

اسکی باتوں کا یار کیا کہنا
خوب شیریں زبان ہے پیارے
... ٹھیک

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
.. درست

مل ہی جائیگی اب مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
.. درست

تجھ سے مصباح کہہ رہا ہے آج
تو مرا جسم وجان ہے پیارے
.. قبول کیا جا سکتا ہے. پسند تو نہیں آیا
 
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
.. واضح نہیں ہوا

سب رکھینگے خیال تیرا ہی
تو بھی کیا خوش گمان ہے پیارے
پہلا مصرع یوں ہو
سب رکھیں گے سدا خیال ترا
... ہمیشہ تیرا خیال
تو روانی میں اضافہ ہو جاتا ہے

چھپ نہ پائےگا چاہ کر بھی جو
عشق ایسا نشان ہے پیارے
.. درست

دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
ہر کوئ بد گمان ہے پیارے
.. دور نفرت کو کوئی کیسے دیکھ سکتا ہے؟
دور نفرت ہے یہ، جدھر دیکھو
کر سکتے ہیں

اسکی باتوں کا یار کیا کہنا
خوب شیریں زبان ہے پیارے
... ٹھیک

لگ رہا ہے ذرا ذرا سا ڈر
آج پہلی اڑان ہے پیارے
.. درست

مل ہی جائیگی اب مجھے منزل
پہلا یہ پائدان ہے پیارے
.. درست

تجھ سے مصباح کہہ رہا ہے آج
تو مرا جسم وجان ہے پیارے
.. قبول کیا جا سکتا ہے. پسند تو نہیں آیا
شکریہ محترم.........بہت بہت شکریہ..
 

الف عین

لائبریرین
'وہ ہی' میں تنافر ہے، جب 'وہی' آ سکتا ہے تو اسے ہی استعمال کیا جائے فاعلاتن فعلاتن میں بدلا جا سکتا ہے اس بحر میں
 
Top