سید احسان

محفلین
※غزل برائے اصلاح

خلش کیسی یہ دل میں شام سے ہونے لگی ہے
محبت پھر کسی گم نام سے ہونے لگی ہے

تمہارے حسن کو جب چاند سا کہنے لگے ہیں
محبت چرخِ نیلی فام سے ہونے لگی ہے

خماری اس قدر چھائی ہے مجھ پر، ہائے توبہ
کہ وحشت ہر سبو ہر جام سے ہونےلگی ہے

وبائے بے نشاں اتری ہے ایسی اس زمیں پر
کہ اک بیگانگی ہر گام سے ہونے لگی ہے

مرا سر تیرے سنگِ در کے آگے جھک رہا ہے
کرامت کیسی یہ اصنام سے ہونے لگی ہے

تمہارے ہجر میں حالت اب ایسی ہو گئی ہے
مجھے وحشت مرے انجام سے ہونے لگی ہے

ترے کوچے سے احساں کو نکالا یوں رقیبوں نے
عقیدت اب اسے دشنام سے ہونے لگی ہے

✍️سید احسان الحق
خورشید آباد ضلع حویلی(کہوٹہ)
 
خوبصورت اور پانی کی سی روانی لیے ہوئے۔ داد قبول فرمائیے

ترے کوچے سے احساں کو نکالا یوں رقیبوں نے
عقیدت اب اسے دشنام سے ہونے لگی ہے

احسان کی جگہ آپ نے احساں استعمال کیا ہے جو کچھ عجیب لگ رہا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
احسان کی جگہ آپ نے احساں استعمال کیا ہے جو کچھ عجیب لگ رہا ہے۔
کوئی حرج نہیں
البتہ ان دو اشعار میں
مرا سر تیرے سنگِ در کے آگے جھک رہا ہے
کرامت کیسی یہ اصنام سے ہونے لگی ہے

تمہارے ہجر میں حالت اب ایسی ہو گئی ہے
مجھے وحشت مرے انجام سے ہونے لگی ہے
دونوں مصرعے 'یے' ہر ختم ہو رہے ہیں، ترتیب بدل کر سقم دور کر سکتے ہیں ،مثلاً
مرا سر جھک رہا ہے تیرے سنگ در کے آگے
 
بہتر سر ۔۔ تعمیل ہو گی
 
الف عین

لائبریرین
احساں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر مجبوری ہو، لیکن کیونکہ یہ شعر ہی تقطیع کر کے نہیں دیکھا تھا اس لیے افاعیل مکمل ہونے پر غور نہیں کیا جا سکا
شعر کے الفاظ بدلے جائیں تو دیکھ لیں، اگر احسان مکمل آ سکتا ہو تو بہتر، ورنہ احساں پر اکتفا کیا جائے
 
جی سر ۔۔ دیکھتا ہوں
 
Top