غزل برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
#غزل
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے

ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے

وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے

کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے

آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے

عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
... درست معلوم نہیں احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا

ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے
... والی' کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
ہجر کی شب کٹنے والی ہے مجھے لگتا نہیں
یا اس طرح کا مصرع کر دو

وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے
... خوب، درست ہے شعر

کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے
... درست

آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے
... اور کا اُر بن جانا قابلِ قبول نہیں
آزمائش یوں نہ لے......

عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
... رفع کا تلفظ غلط ہو گیا۔ ع ساکن ہوتا ہے
رفع ہو جائے گا تنہائی کا تیرا عارضہ
کیا جا سکتا ہے
 
احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا
اس مصرعے کی وجہ سے نہیں، پہلے جو ٹائپو تھا اس کے سبب ان مرحوم کا خیال آیا. نام اس لیے نہیں لکھ رہا کہ شاید یہاں ان کو کوئی معتقد ہو اور اس کو برا لگے :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد فائق

محفلین
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
... درست معلوم نہیں احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا

ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے
... والی' کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
ہجر کی شب کٹنے والی ہے مجھے لگتا نہیں
یا اس طرح کا مصرع کر دو

وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے
... خوب، درست ہے شعر

کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے
... درست

آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے
... اور کا اُر بن جانا قابلِ قبول نہیں
آزمائش یوں نہ لے......

عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
... رفع کا تلفظ غلط ہو گیا۔ ع ساکن ہوتا ہے
رفع ہو جائے گا تنہائی کا تیرا عارضہ
کیا جا سکتا ہے

بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے
 
Top